• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 11:42 صبح
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

کراچی (30 ستمبر 2026): ملک بھر میں آج تمام کمرشل بینک رات 10 بجے کھلے رہیں گے جہاں ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے احکامات پر ملک بھر میں آج تمام کمرشل بینکوں کی شاخیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، جہاں ٹیکس دہندگان اپنے گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔

بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات بشمول انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر آن لائن ذرائع تک بلا تعطل رسائی کو یقینی بنائیں، تاکہ ٹیکس دہندگان آن لائن اپنے سرکاری واجبات اور ٹیکسوں کی ادائیگی کر سکیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی درخواست پر کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹیکس دہندگان مقررہ تاریخ (ڈیڈ لائن) سے قبل اپنی سرکاری ادائیگیوں کا عمل مکمل کر سکیں۔

بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 ستمبر کو متعلقہ شاخوں کو تب تک فعال رکھیں جب تک کہ ضرورت ہو، تاکہ نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلی ٹیشن ٹیکنالوجیز (NIFT) کے ذریعے ہونے والے سرکاری لین دین کے لیے ‘اسپیشل کلیئرنگ’ کے انتظامات کو ممکن بنایا جا سکے۔

انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے ہوشیار !‌ بڑا اعلان ہوگیا

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے