آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ کے درمیان سیکیورٹی معاہدہ طے پا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر امریکی کنٹرول ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے امریکا کا مستقل کردار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کی سیکیورٹی اور دفاع کے لیے جو ضروری ہوگا، امریکا کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہاز رات کو نکالتا ہے، ایران کو پتا ہی نہیں چلتا، انہوں نے کہا کہ ایران کے ریڈار تباہ کیے جاچکے ہیں۔
ایران سے ڈیل ہونے یا علاقے میں مزید فوج بھیجے جانے سے متعلق سوال پر جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم یا تو کوئی اچھا معاہدہ کریں گے، یا پھر کریں گے ہی نہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران میں مہنگائی تین سو فیصد ہے، معیشت ایسے درجے پر ہے جو ایران نے کبھی دیکھی نہیں تھی۔
ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک ہوچکے؟ امریکی اخبار کا بڑا انکشاف
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ جنگ فیصلہ کن موڑ کے قریب پہنچ رہی ہے۔ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا پڑ سکتی ہیں ایران سے متعلق جلد ایک بڑا فیصلہ کروں گا جب کہ ایران جنگ میں آئندہ اقدامات سے پہلے علاقائی شراکت داروں کی رائے سنوں گا۔
