مچھر تو لکھ پڑھ نہیں سکتے تو ان کے لیے یہ قانون بے معنی ہے مگر پھر بھی دنیا کا ایک قصبہ ایسا ہے جہاں ان کی پرواز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جی ہاں واقعی ستمبر کے آغاز میں فرانس کے ایک قصبے کے میئر نے مچھروں کی پرواز پر پابندی کا حکم جاری کیا۔
فرانس کے قصبے سینٹ جسٹ سینٹ ریمبرٹ کے میئر اولیور جولی نے اس انوکھے حکم پر یکم ستمبر کو دستخط کیے۔
اس حکم نامے پر تحریر ہے کہ رہائشیوں کی جانب سے ٹائیگر مچھر دیکھے جانے کی رپورٹس کے بعد میئر کی جانب سے قصبے کی حدود میں ان کیڑوں کی پرواز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
درحقیقت میئر نے پورے قصبے میں دن اور رات میں ان مچھروں کی پرواز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
حکم نامے میں تحریر ہے کہ یہ مچھر مسلسل نچلی سطح پر پرواز کرتے ہیں اور ان کی کاٹنے سے خارش اور پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔
زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ حکم نامے میں تحریر ہے کہ جو مچھر اس پابندی کی خلاف ورزی کرے گا اسے سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
میئر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوسکا اور کسی بھی مچھر کو گرفتار نہیں کیا گیا یا سزا نہیں دی گئی۔
ویسے تو بظاہر یہ مذاق ہے مگر اس حکم نامے کا بنیادی مقصد علاقے سے مچھروں کا خاتمہ کرنا ہے جن کے باعث سنگین امراض پھیلتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے رہائشیوں کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔
مثال کے طور پر لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پانی جمع نہ ہونے دیں جبکہ گٹر وغیرہ کو ڈھانپ کر رکھیں۔
ستمبر کی وہ تاریخ جب دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہو جائے گا
جزوی نابینا شخص 150 میل تک ہائی وے پر گاڑی چلا کر کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا
26 سال بعد اپنے خاندان سے ملنے میں کامیاب ہونیوالی خاتون
دنیا کا وہ ملک جہاں فون چھوڑ کر مطالعہ کرنے پر لوگوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے
فٹبال کھیلنے کے شوقین ہاتھی کی ویڈیو وائرل
کشتی الٹنے کے بعد 3 دن تک سمندر میں رہنے والا بچہ کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا
مجسموں کی اس تصویر میں موجود اصل انسان کو تلاش کرسکتے ہیں؟
دنیا کے معمر ترین شخص بننے کے منتظر 119 سالہ فرد کی طویل ترین زندگی کا راز جانیں
دنیا کا پہلا بغیر بازوؤں والا ریسنگ ڈرائیور، وہ کیسے تیز رفتار گاڑی دوڑاتا ہے؟
ایک ٹیچر نے کروڑوں سال پرانے ڈائنا سور کے قدموں کے نشانات دریافت کرلیے
10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں بچے کی ماں کونسی ہے؟
106 سالہ شخص کا طرز زندگی جو بہت زیادہ منفرد ہے
تازہ ترین
• 8 منٹ پہلے دنیا کا وہ منفرد قصبہ جہاں مچھروں کی پرواز پر ہی پابندی عائد کر دی گئی
• 8 منٹ پہلے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں بڑھانے کا مطالبہ کردیا
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں بڑھانے کا مطالبہ کردیا
• 19 منٹ پہلے ہاکی ورلڈکپ 2026: پاکستان کے عبد الرحمان نے میجک اسکل ایوارڈ جیت لیا
ہاکی ورلڈکپ 2026: پاکستان کے عبد الرحمان نے میجک اسکل ایوارڈ جیت لیا
• 29 منٹ پہلے سندھ میں 40 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں: صنفی مساوات رپورٹ میں انکشاف
سندھ میں 40 لاکھ 80 ہزار سے زائد بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں: صنفی مساوات رپورٹ میں انکشاف
• 31 منٹ پہلے اسلام آباد ہاتھ لگانے نہیں ریلیف لینے آرہے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ لیوی ختم کرو: امیر جماعت اسلامی
اسلام آباد ہاتھ لگانے نہیں ریلیف لینے آرہے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ لیوی ختم کرو: امیر جماعت اسلامی
• 52 منٹ پہلے لودھراں: نجی اسکول کی لیب میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے 14 بچے زخمی
لودھراں: نجی اسکول کی لیب میں تیزاب کی بوتل ٹوٹنے سے 14 بچے زخمی
• 56 منٹ پہلے ویڈیو: امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ
ویڈیو: امریکا میں تربیتی مشق کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ
• 1 گھنٹے پہلے کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
