• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 2:56 شام
  • پاکستان

روزانہ کروڑوں افراد ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں، جس کے دوران انہیں ریلوے اسٹیشن میں وقت گزارنے کا تجربہ بھی ہوتا ہے۔

کچھ اسٹیشنز ان کو پسند نہیں آتے، کچھ اوسط درجے کے لگتے ہیں اور کچھ ان کے دلوں میں جگہ بنالیتے ہیں۔

مگر دنیا کا سب سے خوبصورت ریلوے اسٹیشن کونسا ہے جس کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے؟

Prix Versailles کے سالانہ انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ایوارڈز میں دنیا کے خوبصورت ترین ریلوے اسٹیشنز کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

2026 کے لیے دنیا کے خوبصورت ترین اسٹیشنز کی اس فہرست میں سعودی عرب اور اٹلی چھائے رہے مگر سب سے خوبصورت اسٹیشن آسٹریلیا میں موجود ہے۔

مجموعی طور پر 7 ریلوے اسٹیشنز کا ان کے تخلیقی، منفرد اور مقامی ثقافتی سے جڑے ڈیزائن کی بدولت فہرست کا حصہ بنایا گیا۔

اس فہرست میں سب سے اوپر آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں موجود ٹاؤن ہال اسٹیشن سرفہرست رہا۔

اس کے حجم اور کیتھیڈرل جیسے تعمیراتی انداز کے وسیع و عریض پلیٹ فارمز اور کاپر سے بنی چھتیں دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتے ہیں۔

فرانس کے شہر لیون کا Part-Dieu اسٹیشن اس فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔

اس اسٹیشن کو کمیونٹی اسپیسز، فرانس کی سب سے بڑی سائیکل پارکنگ گیراج اور آرٹ گیلری کی بدولت اس فہرست کا حصہ بنایا گیا۔

تیسرے نمبر پر اٹلی کے شہر روم کا Colosseo–Fori Imperiali اسٹیشن رہا۔

فہرست میں بتایا گیا کہ یہ اسٹیشن سفر کو ثقافتی ایڈونچر بنا دیتا ہے اور اس کے اندر لوگ شہر کی تاریخ میں کھو جاتے ہیں۔

اٹلی کے ہی شہر نیپلز کا مونٹ سینٹ اینجلو اسٹیشن کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔

سعودی شہر ریاض میں واقع ویسٹرن اسٹیشن اور نیشنل میوزیم اسٹیشن بتدریج 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔

ان دونوں کے صحرائی ٹیلوں سے متاثر منفرد ڈیزائن کو فہرست میں سراہا گیا۔

7 ویں نمبر پر امریکی شہر لاس ایجنلس کا لیکس میٹرو ٹرانزٹ سینٹر رہا۔

ریاضی کی اس دلچسپ پہیلی کو حل کر سکتے ہیں؟

ٹام کروز کی وائرل ویڈیو جو آپ کو مسکرانے پر مجبور کر دے گی

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

اس تصویر میں چھپی گاڑی کو تلاش کرسکتے ہیں؟

خاتون کے دماغ میں کیڑے اور ان کے انڈوں کی دریافت

بھارت: بندر شراب کی دکان میں گھس کر شراب پی کر مدہوش، ویڈیو وائرل

78 سالہ خاتون نے 'فورٹ نائٹ' گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا

اس تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

اسکاٹ لینڈ کے ایک جزیرے میں 3 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار بچے کی پیدائش

وہ ہائی وے اوور چینج جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے

خریدتے وقت تازہ اور اچھی کوالٹی کے انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟

118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا

تازہ ترین

• 14 منٹ پہلے دنیا کا خوبصورت ترین ریلوے اسٹیشن کس ملک میں موجود ہے؟

• 22 منٹ پہلے وفاقی آئینی عدالت توہین عدالت کا ازخود نوٹس لے سکے گی، رولز جاری

وفاقی آئینی عدالت توہین عدالت کا ازخود نوٹس لے سکے گی، رولز جاری

• 40 منٹ پہلے اداکار احد رضا میر نے انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان کردیا

اداکار احد رضا میر نے انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان کردیا

• 1 گھنٹے پہلے ایشین گیمز: بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرادیا، فائنل میں پاکستان کا سامنا کریگا

ایشین گیمز: بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرادیا، فائنل میں پاکستان کا سامنا کریگا

• 1 گھنٹے پہلے پنجاب میں مون سون سیزن ختم، سب سے زیادہ بارشیں کہاں ہوئیں؟ اعداد وشمار جاری

پنجاب میں مون سون سیزن ختم، سب سے زیادہ بارشیں کہاں ہوئیں؟ اعداد وشمار جاری

• 1 گھنٹے پہلے امارات سے اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری

امارات سے اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری

• 2 گھنٹے پہلے حکومت کا خیبرپختونخوامیں فوری ایمرجنسی یا گورنر راج سے گریز

حکومت کا خیبرپختونخوامیں فوری ایمرجنسی یا گورنر راج سے گریز

• 2 گھنٹے پہلے ایران پر حملہ کیا جائے یا معاہدہ کریں، فیصلہ جلد ہوگا: ٹرمپ

ایران پر حملہ کیا جائے یا معاہدہ کریں، فیصلہ جلد ہوگا: ٹرمپ

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے