• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 3:58 شام
  • پاکستان

گرفتار شخص کا کہنا ہے کہ اس نے سیلاب سے پریشان لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ایسا کیا

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں سیلاب سے بھری سڑک پر جیٹ سکی چلانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

واقعہ بنکاک کی نیو فیچابوری روڈ پر پیش آیا جہاں شدید بارشوں کے بعد سڑکیں زیرِ آب آگئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو سیلابی پانی میں جیٹ سکی تیز رفتاری سے چلاتے اور خطرناک موڑ کاٹتے دیکھا گیا۔

جیٹ سکی کے باعث اٹھنے والی لہریں قریبی گھروں تک پہنچیں جس سے بعض رہائشیوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

بینکاک میں سیلابی پانی میں جیٹ سکی چلانے والے 27 سالہ شخص کو عدالت نے 15 دن قید اور 5,000 بھات جرمانے کی سزا سنا دی۔#Thailand #Bangkok #Floods #JetSki #ViralVideo #Flooding #independenturdu pic.twitter.com/XDo9BA6E5M .related-stories-inner .col-md-2 { width: 100%; max-width: 100%; flex: 0 0 100%; margin-bottom: 12px; } .related-stories h4{ font-size: 25px !important; } .related-stories-items { display: flex; align-items: center; gap: 10px; padding: 8px 0; } .related-str-bx img { width: 100px; height: auto; object-fit: cover; border-radius: 4px; } .related-stories-items p a { font-size: 23px !important; font-style: normal !important; } — Independent Urdu (@indyurdu) September 30, 2026

بینکاک میں سیلابی پانی میں جیٹ سکی چلانے والے 27 سالہ شخص کو عدالت نے 15 دن قید اور 5,000 بھات جرمانے کی سزا سنا دی۔#Thailand #Bangkok #Floods #JetSki #ViralVideo #Flooding #independenturdu pic.twitter.com/XDo9BA6E5M

دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ شخص نے خود بھی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر ’بی کے کے ڈرفٹ‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی تھی۔

پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد اس نے بتایا کہ اسے ٹریفک قوانین کا علم نہیں تھا جبکہ ایک غیر ملکی دوست نے ویڈیو بنانے کی ترغیب دی تھی۔

اس کا کہنا تھا کہ اس نے سیلاب سے پریشان لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ایسا کیا، تاہم یہ کوشش اسے پولیس اسٹیشن تک لے گئی۔

واضح رہے کہ شدید بارشوں کے باعث بنکاک کے مختلف علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے