• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 1:18 شام
  • پاکستان

ملزم نذیر خان نے جن نکالنے کے بہانے لڑکی زبیدہ بی بی کے چہرے اور کان پر انتہائی بے رحمی سے پے در پے شدید تھپڑ مارے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دم درود اور جن نکالنے کے نام پر لڑکی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم نذیر خان کو 3 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنادی گئی۔

سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے ملزم کو 96 لاکھ 76 ہزار 195 روپے دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد عدالت میں موجود ملزم نذیر خان کو فوری حراست میں لے لیا گیا، مدعی سعید اللہ جان اپنی بیمار بھتیجی زبیدہ بی بی کو روحانی علاج کے لیے ملزم کے پاس لے گیا تھا۔

ملزم نذیر خان نے جن نکالنے کے بہانے لڑکی زبیدہ بی بی کے چہرے اور کان پر انتہائی بے رحمی سے پے در پے شدید تھپڑ مارے۔

شدید تشدد کے نتیجے میں بیمار لڑکی کے بائیں کان کا پردہ پھٹ گیا اور وہ سماعت سے محروم ہو گئی۔ ملزم کیخلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے