سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
اسلام آباد: غیر فعال اور بند سمز پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی تیاری کرلی گئی اور صارفین کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر فعال، منسوخ یا استعمال میں نہ رہنے والے موبائل نمبرز پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر فعال موبائل نمبرز کو فراڈ، اسکیمز اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹس چلانے میں استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے باعث یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹس ایسے موبائل نمبرز سے منسلک رہیں جو فعال اور موجودہ ہوں۔
حکام کے مطابق کارروائی کسی مزید اطلاع کے بغیر بھی شروع کی جا سکتی ہے۔
پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سم کا اسٹیٹس چیک کریں اور اگر کسی صارف نے موبائل نمبر تبدیل کیا ہے تو واٹس ایپ کی Change Number سہولت کے ذریعے فوری طور پر اپنا نیا نمبر اپ ڈیٹ کرلیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بروقت نمبر اپ ڈیٹ کرنے سے صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی برقرار رکھ سکیں گے اور غیر فعال نمبرز کے ذریعے ہونے والے فراڈ کے خطرے کو بھی کم کیا جاسکے گا۔
