• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 12:06 شام
  • Australia

پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے پنجاب کے عہدیداروں اور ارکان اسمبلی کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے پیش نظر پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے پنجاب کے عہدیداروں اور ارکان اسمبلی کو تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی کو احتجاج کے لیے پانچ، پانچ لاکھ روپے فنڈز جمع کرنے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا دورہ پنجاب بھی احتجاج کی تیاریوں کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب کے 10 اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور کارکن لاہور میں جمع ہوں گے، جبکہ صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا کہ کارکن لاہور میں احتجاج کریں گے یا انہیں اسلام آباد بلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے دیگر اضلاع کے ارکان اسمبلی اور کارکن خیبر پختونخوا پہنچیں گے، جبکہ جنوبی پنجاب کے تمام ارکان اسمبلی کارکنوں کے ہمراہ احتجاج سے ایک روز قبل پشاور پہنچیں گے۔

دوسری جانب سینٹرل پنجاب کے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں اور کارکنوں و رہنماؤں کے گھروں پر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے