• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 12:17 شام
  • Australia

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے کیس میں پوسٹ مارٹم کرنے والی ٹیم کے رکن روپ کمار شاہ کا اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روپ کمار شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت کو پھانسی دینے سے قبل ان کا 2 سے 3 مرتبہ گلا دبایا گیا تھا۔

روپ کمار شاہ نے بتایا کہ سوشانت کے جسم پر گلا گھونٹے جانے کے واضح نشانات موجود نہیں تھے، تاہم آنکھوں پر موجود زخم بھی اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ انہوں نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ ان کا قتل ہوا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سوشانت کی گردن کے بائیں جانب ایک آلے سے 3 سے 4 مرتبہ زخم پہنچایا گیا، جس کی گہرائی 2 سے 3 ملی میٹر تھی۔

دباؤ ڈالا گیا کہ پوسٹ مارٹم رات کے وقت کیا جائے، سابق ممبئی پولیس افسر سچن وازے نے مجھے اگلی صبح پوسٹ مارٹم کرنے کے بجائے اسی رات کارروائی مکمل کرنے پر مجبور کیا۔

سوشانت سنگھ کیس، ریحا چکرورتی کو کلیئر دیے جانے پر بھائی کا ردعمل

رپورٹس کے مطابق روپ کمار شاہ نے بتایا کہ بعد ازاں مجھے 15 روز تک حراست میں رکھا گیا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مجھے ٹائر کے اندر ڈال کر بھی مارا جاتا تھا جبکہ ماسک پہنے متعدد افراد مجھے دھمکیاں دینے آتے تھے۔

انہوں نے سوشانت کی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت سے متعلق بھی دعوے کیے ہیں۔ جس کے بعد ایک نیا پنڈورا بکس کھل گیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے