• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 1:43 شام
  • Australia

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

اسلام آباد (9 ستمبر 2026): وفاقی حکومت نے ایکسپورٹرز (برآمد کنندگان) کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے سپر ٹیکس ختم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسپورٹرز کیلیے سپر ٹیکس میں مکمل چھوٹ کی شرط مقرر ہے، ٹیکس ایئر 2027 سے برآمد کنندگان کو سپر ٹیکس سے چھوٹ مل سکے گی جس کیلیے برآمدی آمدن کا 80 فیصد سے زائد ہونا لازمی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سامان کی 80 فیصد سے زائد ایکسپورٹ پروسیڈز والے ایکسپورٹرز کو مکمل چھوٹ ملے گی جبکہ سالانہ 50 کروڑ سے زائد آمدن والے برآمد کنندگان بھی سپر ٹیکس چھوٹ کے اہل ہوں گے۔

ایف بی آر نے سپر ٹیکس سے متعلق قواعد کی وضاحت جاری کی جس کے مطابق عام ٹیکس دہندگان کیلیے سپر ٹیکس کی شرح 10 سے کم کر کے 8 فیصد کر دی گئی، سالانہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر عام ٹیکس دہندگان سے 8 فیصد سپر ٹیکس وصول کیا جائے گا، جبکہ سالانہ 50 کروڑ روپے تک آمدن والے عام ٹیکس دہندگان پر سپر ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بینکنگ کمپنیوں پر سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد برقرار رہے گی، فرٹیلائزر فروخت سے آمدن حاصل کرنے والوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس برقرار رہے گا، ففتھ شیڈول کے تحت مخصوص ٹیکس دہندگان پر 10 فیصد سپر ٹیکس ہوگا۔

ایف بی آر نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ ایکسپورٹرز کو سپر ٹیکس چھوٹ برآمدی سرگرمی سے مشروط کر دی گئی، ایکسپورٹ اور سپر ٹیکس چھوٹ میں براہ راست تعلق قائم رہے گا، سپر ٹیکس میں ترامیم فنانس ایکٹ 2026 کے تحت متعارف کروائی گئی ہیں، اس سے متعلق نئی ترامیم ٹیکس ایئر 2027 سے نافذ ہوں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے