• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 1:43 شام
  • Australia

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے سرگرم عسکریت پسند نیٹ ورکس اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کے درمیان روابط میں اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق2001 میں افغانستان سے القاعدہ کے انخلا کے بعد اس کے جنگجو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں منتقل ہوئے، جہاں کالعدم ٹی ٹی پی نے انہیں پناہ دی۔ 2021 میں افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد سے دونوں تنظیموں کے روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے کالعدم ٹی ٹی پی کی حکمت عملی، تربیت اور پروپیگنڈا صلاحیتوں میں اضافےکے لیے مدد فراہم کی ہے۔

رواں سال اپریل میں القاعدہ کے میڈیا ونگ نے پہلی مرتبہ کھلے عام پاکستان کے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

امریکی پروفیسر امیرہ جدون کے مطابق دونوں تنظیموں کا تعلق نچلی سطح پر عملی معاونت سے لےکر اعلیٰ سطح پر بیانیےکے باہمی انضمام تک پھیلا ہوا ہے۔

ایک اور ریسرچ کنسلٹنٹ کا کہنا ہےکہ 2020 سے القاعدہ پاکستانی طالبان پر زور ڈال رہی ہےکہ وہ اپنی الگ تنظیم ختم کرکے القاعدہ میں ضم ہوجائے۔

بعض ماہرین کے خیال میں اس کوشش کے پیچھے افغان طالبان کا دباؤ بھی ہوسکتا ہے۔2021 میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان طالبان نے مختلف عسکریت پسندگروہوں کو افغانستان میں پناہ، رہائش اور مالی وظائف سمیت مختلف سہولتیں فراہم کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے ٹی ٹی پی، القاعدہ اور القاعدہ برصغیر سے وابستہ افرادکو مقامی شناختی کارڈ بھی جاری کیے ہیں۔ ان میں مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ سے وابستہ ایغور بھی شامل ہیں جو ترکستان اسلامک پارٹی کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق القاعدہ کی معاونت صرف کالعدم ٹی ٹی پی تک محدود نہیں بلکہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی اور اتحاد المجاہدین پاکستان جیسے عسکریت پسند گروہوں تک بھی پھیلی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق القاعدہ برصغیر، اتحاد المجاہدین پاکستان کو تربیت اور حکمت عملی میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

تاہم بعض ماہرین کے خیال میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے مقاصد اور حکمت عملیاں مختلف ہیں، لیکن نظریاتی مماثلت کی وجہ سے میڈیا، پروپیگنڈا، تربیت اور لاجسٹک معاونت کے شعبوں میں تعاون برقرار ہے۔

اقوام متحدہ نے دسمبر 2025 میں القاعدہ کو افغانستان میں سرگرم عسکریت پسند گروپوں کے لیے ایک ’سروس پرووائیڈر‘ قرار دیتے ہوئےکہا تھا کہ وہ انہیں تربیت، مشاورت اور لاجسٹک فراہم کرتی ہے۔

نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ

حوثیوں کے حملوں کا جواب، سعودی جنگی طیاروں کے یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے

دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

برطانیہ کے ائیر ٹریفک سروسز کے فلائٹ پروسیسنگ اور ریڈار سسٹم میں خرابی دور، سسٹم بحال کردیا گیا

برطانوی پابندیوں کے جواب میں اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے عالمی رہنما کی تنخواہ میں مزید 10 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ

برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی عائد کردی

ملائیشیا: فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار ہو کر تباہ ہوگیا

7 اکتوبر کے حملے سے قبل اماراتی صدر نے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نے انتباہ نظر انداز کیا: اسرائیلی اخبار

روس نے سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب

برطانیہ بھر میں غیر قانونی نمبرپلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

تازہ ترین

• 11 منٹ پہلے 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

• 27 منٹ پہلے القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

• 29 منٹ پہلے تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کا پہلی اننگز میں انگلینڈ کیخلاف مایوس کن آغاز، 100 پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کا پہلی اننگز میں انگلینڈ کیخلاف مایوس کن آغاز، 100 پر 7 کھلاڑی آؤٹ

• 51 منٹ پہلے آخر وال کلاک کے 12 گھنٹوں کے ڈسپلے کا ڈیزائن کب اور کیسے اپنایا گیا؟

آخر وال کلاک کے 12 گھنٹوں کے ڈسپلے کا ڈیزائن کب اور کیسے اپنایا گیا؟

• 2 گھنٹے پہلے عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا: بیرسٹر گوہر

عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا: بیرسٹر گوہر

• 2 گھنٹے پہلے نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ

• 3 گھنٹے پہلے دنیا کا پہلا ملک جہاں تمام شہریوں کو لامحدود اے آئی تک مفت رسائی فراہم کی جائے گی

دنیا کا پہلا ملک جہاں تمام شہریوں کو لامحدود اے آئی تک مفت رسائی فراہم کی جائے گی

• 3 گھنٹے پہلے سونے کی قیمت میں 800 روپےکا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں 800 روپےکا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے