• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 3:48 صبح
  • پاکستان

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ شوہر محض اس بنیاد پر حقِ مہر کی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتا کہ بطور مہر بیوی کے نام کرنے کے لیے طے کی گئی غیر منقولہ جائیداد بعد میں منتقل نہیں ہو سکی، ایسی صورت میں بیوی جائیداد کی طے شدہ قیمت کی حق دار ہوگی۔

مسلم عائلی قانون سے متعلق اہم فیصلے میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل چار رکنی بینچ نے یہ بھی واضح کیا کہ نکاح محض عام دیوانی یا تجارتی معاہدہ نہیں بلکہ اپنی نوعیت کا منفرد قانونی ادارہ ہے، جبکہ حقِ مہر بیوی کا آزاد، لازمی اور قابلِ نفاذ مالی حق ہے۔

مرکزی فیصلہ جسٹس شاہد وحید نے تحریر کیا، جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے الگ اضافی نوٹ تحریر کیا، جس میں نکاح نامے کی قانونی اور شہادتی حیثیت پر مزید زور دیا گیا۔

عدالت کے سامنے اہم قانونی سوالات یہ تھے کہ آیا نکاح محض سول کنٹریکٹ ہے؟، حقِ مہر شادی کا معاوضہ ہے یا الگ قانونی ذمہ داری؟، جائیداد بطور مہر دینے کی قانونی حیثیت کیا ہے؟، نکاح نامہ خود نکاح کا معاہدہ ہے یا اس کا سرکاری ریکارڈ؟، اور نکاح نامے میں حقِ مہر سے متعلق مبہم اندراجات کو کس طرح سمجھا جائے؟

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نکاح اپنی نوعیت کا منفرد قانونی ادارہ ہے جو ایجاب و قبول سے وجود میں آتا ہے، لیکن اس کے حقوق و ذمہ داریاں اسلامی قانون، ملکی قانون اور آئینی اصولوں کے تابع رہتی ہیں۔

عدالت نے حقِ مہر کو بیوی کی “قیمت” قرار دینے کے تصور کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقِ مہر شوہر پر عائد ایک لازمی قانونی ذمہ داری اور بیوی کا خصوصی مالی حق ہے۔

نکاح نامے کے بارے میں عدالت نے کہا کہ نکاح خود درست ایجاب و قبول سے وجود میں آتا ہے، جبکہ نکاح نامہ اس معاہدے کا سرکاری اور بنیادی دستاویزی ثبوت ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ نکاح نامے میں درج اندراجات کے درست ہونے کا قانونی مفروضہ موجود ہوگا، تاہم یہ حتمی نہیں ہوگا۔ اگر کوئی اندراج مبہم، نامکمل، باہم متضاد ہو یا مضبوط شواہد سے ثابت ہو کہ وہ فریقین کے اصل معاہدے کی درست عکاسی نہیں کرتا تو عدالت دیگر قابلِ قبول شواہد کا جائزہ لے سکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ نکاح نامے کے کالم 13 سے 16 کو الگ الگ نہیں بلکہ باہم مربوط انداز میں پڑھا جائے گا۔ کالم 13 میں حقِ مہر درج کیا جاتا ہے، جو نقد رقم یا جائیداد دونوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ کالم 14 میں معجل اور مؤجل مہر کی تفصیل، کالم 15 میں نکاح کے وقت ادا شدہ مہر اور کالم 16 میں پورے یا کسی حصے کے عوض دی گئی جائیداد کی تفصیل درج ہوتی ہے۔

اپنے اضافی نوٹ میں جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ فریقین کی نیت کا تعین بعد کے زبانی دعوؤں کی بنیاد پر نہیں بلکہ بنیادی طور پر نکاح نامے کو مجموعی طور پر پڑھ کر کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے قرار دیا کہ نکاح نامہ لازمی قانونی فارم ہے اور اس کے ہر کالم کا ایک مقصد ہے، لہٰذا ان اندراجات کو غیر اہم نہیں سمجھا جا سکتا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے نکاح رجسٹرارز کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ کالم احتیاط سے مکمل کیے جائیں، جائیداد کی مکمل تفصیل اور قیمت درج کی جائے، اہم شرائط دستخط سے پہلے فریقین کو پڑھ کر سنائی یا سمجھائی جائیں اور کسی کالم کو بلاوجہ خالی نہ چھوڑا جائے۔

سپریم کورٹ نے انفرادی مقدمات کے حقائق پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں دیا اور ہدایت کی کہ تمام مقدمات کو طے کردہ قانونی اصولوں کی روشنی میں میرٹ پر فیصلے کے لیے متعلقہ بینچوں کے سامنے مقرر کیا جائے۔

پشاور موٹر وے ایم ون آج رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی، ایڈوائزری جاری

وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں: اسحاق ڈار

لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا، مفاہمت کاراستہ کبھی بند نہیں کیا: بیرسٹر گوہر

پاکستان اور امریکاکی مشترکہ کارروائی، اربوں روپےکی 463کلوگرام کرسٹل میتھ پکڑی گئی

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد پولیس نے پنجاب سے 16 ہزار اہلکار مانگ لیے: ذرائع

صوبوں کے پاس حقیقت میں کون سے فضائی اثاثے ہیں؟

سکیورٹی فورسزکی بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

پاکستان میں ورچوئل اثاثہ صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، بلال بن ثاقب

قومی اسمبلی میں اضافی کفایت شعاری اقدامات نافذ، 50 فیصد ملازمین گھر سے کام کرینگے

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے اور ملتان میں پڑاؤ ڈالنے کا اعلان

بلوچستان: مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی

تازہ ترین

• 12 منٹ پہلے جائیداد منتقل نہ ہونے پربھی بیوی کاحقِ مہر ختم نہیں ہوگا: سپریم کورٹ کا فیصلہ

• 1 گھنٹے پہلے پشاور موٹر وے ایم ون آج رات 11 بجے سے تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گی، ایڈوائزری جاری

• 2 گھنٹے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

• 3 گھنٹے پہلے امریکی اور ایرانی وفود کی نیویارک میں 3 گھنٹے طویل ملاقات، صدر ٹرمپ کی تصدیق

امریکی اور ایرانی وفود کی نیویارک میں 3 گھنٹے طویل ملاقات، صدر ٹرمپ کی تصدیق

• 3 گھنٹے پہلے پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، طالبان دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں: اسحاق ڈار

• 4 گھنٹے پہلے شمالی کوریا کا مبینہ طور پر ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا مبینہ طور پر ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

• 5 گھنٹے پہلے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

• 5 گھنٹے پہلے پاکستان اور امریکاکی مشترکہ کارروائی، اربوں روپےکی 463کلوگرام کرسٹل میتھ پکڑی گئی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے