• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 3:48 صبح
  • پاکستان

13 افراد کا سفاک قاتل 40 سال بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

6 سالہ بچی نے روبک کیوب کا ورلڈ ریکارڈ دو بار توڑ دیا

8 لاکھ عمارتوں کا نیویارک : ٹرک ڈرائیور کے شوق نے دنیا کو حیران کردیا

کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی

تہران : ایران نے امریکا کو واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج کسی بھی امریکی حملے کی صورت میں فیصلہ کن جواب دیں گی۔

ایرانی مھر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک انٹرویو میں حسین محبی نے کہا کہ امریکا اگر ایران کے کسی بھی مقام، حتیٰ کہ ’’کوہِ کلنگ‘‘ یا ان مقامات کے علاوہ جہاں حملے کی دھمکی دی گئی ہے، کسی جگہ کو نشانہ بناتا ہے تو ایران اس حملے کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اسلامی انقلابی گارڈز کور (آئی آر جی سی) کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایرانی افواج امریکی حملے کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے کسی بھی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو ایرانی افواج پوری طاقت کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گی۔ انہوں نے امریکی قیادت کو ماضی میں ناکام رہنے والے اقدامات دوبارہ آزمانے سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت کو ایسے اقدامات دوبارہ نہیں دہرانے چاہئیں جن کے نتائج وہ پہلے دیکھ چکے ہیں۔ ان کے بقول پہلے آزمائے گئے طریقوں کو دوبارہ آزمانا ایک بڑی غلطی ہوگی۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلسل دی جانے والی دھمکیوں کا بھی حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ماضی میں بھی دھمکیاں دے چکے ہیں، تاہم اب وہ دوبارہ نئی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

حسین محبی نے کہا کہ ایران کسی ایک مخصوص مقام کے دفاع تک محدود نہیں رہے گا بلکہ کسی بھی مقام پر امریکی حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا پہلے بھی ایران کی مزاحمتی حکمت عملی کے تجربے سے گزر چکا ہے اور اگر دوبارہ کارروائی کی گئی تو اسے اسی نوعیت کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب حالیہ دنوں میں امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کے امکانات سے متعلق بیانات بھی سامنے آئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے مذاکرات نہ ہونے کی صورت میں مزید کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

’ایران سے متعلق فیصلہ کرنا ہے اسے تباہ کردوں یا ڈیل کریں‘

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے