• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 5:28 شام
  • پاکستان

پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

تہران(22 ستمبر 2026): ایران نے ایک اہم پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے فوجی دباؤ میں کمی لائی جائے تو وہ سات دن کے اندر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول سکتا ہے۔

جاپانی خبر رساں ادارے کیوڈو نیوز نے ایک اعلیٰ ایرانی حکومتی عہدیدار کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ہے، جبکہ اس خبر کی بازگشت ‘ایران انٹرنیشنل’ پر بھی سنائی دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ تجویز ثالث ممالک کے ذریعے باضابطہ طور پر واشنگٹن تک پہنچائی گئی ہے، جس میں مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

تہران کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ثالث ممالک سے اس معاملے پر مزید مشاورت کرے گا۔

تاہم، ایرانی عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ اس تمام پیشرفت کے باوجود ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کسی بھی قسم کی براہِ راست ملاقات کے امکانات موجود نہیں ہیں، اور تہران نے اس سے فی الحال گریز کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس اہم تجویز کی منظوری ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے دی گئی ہے، جس سے اس پیشکش کو تہران کی اعلیٰ ترین سطح کی پالیسی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے