بھارت کی 'کاکروچ جنتا پارٹی' نے وارننگ دی ہے کہ اگر بھارت کے چیف الیکشن کمشنر نے 48 گھنٹوں کے اندر استعفیٰ نہ دیا تو وہ ملک گیر احتجاج شروع کر دیں گے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ الٹی میٹم ایک اخباری رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ووٹر لسٹوں میں تبدیلیوں پر ان کے ماتحت افسران نے اعتراضات اٹھائے تھے۔
اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ ووٹر لسٹوں میں مبینہ طور پر ردوبدل کیا گیا ہے تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو الیکشن میں فائدہ پہنچایا جاسکے۔
ایک بھارتی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو الیکشن کمشنرز نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران کم از کم 14 مرتبہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے سامنے ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنے کے عمل کے حوالے سے سوالات اٹھائے یا اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
اخبار کے مطابق اعتراضات نئے ووٹرز کے اندراج اور ووٹرز کے نام فہرست سے نکالنے اور دوبارہ شامل کرنے کے طریقہ کار سے متعلق تھے۔
دونوں کمشنرز نے نئے ووٹرز کے لیے آن لائن فارم 6 میں کی گئی تبدیلی پر بھی اعتراض کیا تھا، فارم میں پوچھا گیا تھا کہ آیا نئے ووٹر، ان کے والدین یا دادا دادی کا نام پرانی ووٹر فہرست میں موجود تھا یا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق سوال کو لازمی ظاہر کرنے کا نشان موجود نہیں تھا تاہم آن لائن سسٹم میں ایسی شرط رکھی گئی تھی کہ جواب دیے بغیر فارم آگے نہیں بڑھ سکتا تھا۔ معترض الیکشن کمشنرز کا کہنا تھا کہ فارم 6 میں اس طرح کی تبدیلی کے لیے متعلقہ قانون میں ترمیم ضروری ہے۔
اس رپورٹ کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت ڈِپکے نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر گیانیش کمار نے 48 گھنٹوں کے اندر استعفیٰ نہ دیا تو کاکروچ جنتا پارٹی ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔۔۔ ہم گیانیش کمار کے استعفے کے بغیر ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے‘۔
جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے
امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا
ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے
برطانوی رائل ائیرفورس کا جنگی طیارہ تربیت کے دوران گر کر تباہ
بھارت: ہائی وے پر سلیپر بس میں آگ بھڑک اٹھی، 9 افراد ہلاک
ایران جنگ کے دوران یو ایس ایس ابراہام لنکن پر تعینات 8 اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی
برطانوی ائیرفورس کا دشمن کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنانے کیلئے سیٹیلائٹ جیمرز کا استعمال
10 سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی، ایلون مسک کا دعویٰ
چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال
کینیڈا نے ایران کے 10 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں
جب تک ہماری شرائط پوری نہیں ہوتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی اور ہم مذاکرات نہیں کریں گے: محسن رضائی
ارجنٹینا کے صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اقوام متحدہ کو ’بےکار‘ تنظیم قرار دے دیا
تازہ ترین
• 5 منٹ پہلے بھارت: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونے کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا
• 12 منٹ پہلے وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو
وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو
• 2 گھنٹے پہلے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی، پاکستان میں بھی ہزاروں روپے سستا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی، پاکستان میں بھی ہزاروں روپے سستا ہوگیا
• 2 گھنٹے پہلے بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
بلڈ شوگر جیسے مسئلے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ
• 2 گھنٹے پہلے خیبرپختونخوا میں غیراعلانیہ گورنر راج ہے، صوبےکے عوام اور مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر
خیبرپختونخوا میں غیراعلانیہ گورنر راج ہے، صوبےکے عوام اور مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر
• 3 گھنٹے پہلے جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کے حساس پرزے چین کے ہاتھ لگ گئے
• 3 گھنٹے پہلے ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
• 4 گھنٹے پہلے امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا
