• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:28 صبح
  • پاکستان

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

لندن (4 اکتوبر 2026): برطانیہ کی گرین پارٹی نے صہیونیت کو ’نسل پرست تحریک‘ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرین پارٹی نے سالانہ اجلاس میں صہیونیت کے خلاف تاریخی قرارداد منظور کر لی، قرارداد کے حق میں ایک ہزار 22 اور مخالفت میں 813 ووٹ پڑے۔

قرارداد کی منظوری کے بعد برطانیہ کی گرین پارٹی یورپ کی پہلی بڑی صہیونیت مخالف جماعت بن گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ صہیونیت نسل پرستی کی ہی ایک شکل ہے، یہ دوسروں کو محکوم بنا کر ایک نسلی گروہ کو مراعات دیتی ہے۔

واضح رہے کہ بائیں بازو کے سیاسی نظریات کی حامل گرین پارٹی کے برطانوی پارلیمان میں 5 ارکان ہیں، اس کو حالیہ بلدیاتی اور ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی ملی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے