• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 2:10 شام
  • Australia

برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت دنیا کے 12 ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر تجارتی پابندیاں عائد کرنے یا ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ان ممالک کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں‘۔

بیان کے مطابق کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، اسپین، سویڈن اور برطانیہ نے بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دی گئی ان بستیوں کے ساتھ تجارت پر قومی سطح پر پابندیاں عائد کرنے یا یورپی پابندیوں کی حمایت کا عزم ظاہر کیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے دار العوام میں خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے کی اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیا پر تجارتی پابندی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ اب ناانصافی پر محض ’آواز اٹھانے‘ تک محدود نہیں رہ سکتا، بلکہ اب اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی مخالفت میں ’عملی اقدام‘ کا وقت آ گیا ہے۔

ایڈ ملی بینڈ کا مزید کہنا تھا کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ غیر قانونی ہے اور برطانیہ سمجھتا ہے کہ وہاں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اعلان کیا کہ فرانس دیگر 11 ممالک کے ساتھ مل کر فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی بستیوں کے ساتھ اپنی تجارت ختم کرنے جا رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’مغربی کنارے کی صورتحال کشیدہ ہو چکی ہے، جہاں بستیوں میں تیزی سے توسیع اور انتہا پسند آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے‘۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کاکہنا ہے کہ ان پابندیوں کے نفاذ کا طریقہ کار اور وقت ابھی طے ہونا باقی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق امکان ہے کہ برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان 6 ارب پاؤنڈز (8.12 ارب ڈالر) کی سالانہ دوطرفہ تجارت پر اس پابندی کا اثر معمول ہی رہے گا کیونکہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ مغربی کنارے کی بستیوں اور اسرائیل کے اندر تیار ہونے والی مصنوعات کے درمیان تفریق کس طرح کی جائے گی۔

ملائیشیا: فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار ہو کر تباہ ہوگیا

7 اکتوبر کے حملے سے قبل اماراتی صدر نے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نے انتباہ نظر انداز کیا: اسرائیلی اخبار

روس نے سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب

برطانیہ بھر میں غیر قانونی نمبرپلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 4 شہریوں کو ہلاک کرنیوالی شیرنی ہلاک

نوجوان نے ویڈیو بنانے کیلئے 30 فٹ کی اونچائی سے ڈیم میں چھلانگ لگادی

اسپین: بیلوں کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون ہلاک

یمنی حوثیوں کے سعودی شہروں پر حملے، 73 افراد زخمی

'ہیری اور میگھن کی کہیں موجودگی شاہی گھرانے کی نمائندگی نہیں'، شاہ چارلس نے غیر معمولی خط لکھ دیا

خطرے کی گھنٹی: بحرالکاہل میں موسمی سسٹم ایل نینو انتہائی شدت اختیار کرنیکے قریب پہنچ گیا

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 2 بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

تازہ ترین

• 3 منٹ پہلے برطانیہ اور فرانس سمیت 12 ممالک کا مقبوضہ مغربی کنارے کی غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی کا اعلان

• 45 منٹ پہلے ملائیشیا: فلائنگ ڈاکٹر سروس کا ہیلی کاپٹر حادثےکا شکار ہو کر تباہ ہوگیا

• 1 گھنٹے پہلے 7 اکتوبر کے حملے سے قبل اماراتی صدر نے نیتن یاہو کو خبردار کیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم نے انتباہ نظر انداز کیا: اسرائیلی اخبار

• 2 گھنٹے پہلے تمباکو نوشی سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

تمباکو نوشی سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

• 3 گھنٹے پہلے وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

وزیراعظم کی سعودیہ میں حوثیوں کے حملے کی مذمت، مملکت کی سلامتی کیلئے مستقل حمایت کا اعادہ

• 3 گھنٹے پہلے جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

• 3 گھنٹے پہلے روس نے سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی کی پیشکش کردی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے