• ستمبر 8, 2026
  • Last Update ستمبر 8, 2026 2:10 شام
  • Australia

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

دوست کو بائیک خرید کر دینے کیلیے لڑکی نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیا

(8 ستمبر 2026): اوورسیز پاکستانیوں کو اب پنجاب کے اراضی ریکارڈ تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہی رسائی حاصل ہوگی۔

ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے اور دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل نے یو اے ای میں پنجاب لینڈ ریکارڈ سروسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جو اوورسیز کو پنجاب میں زمین اور جائیداد سے متعلق خدمات تک رسائی میں آسانی فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ یہ خدمات پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اشتراک سے متعارف کروائی گئی ہیں اور اب سفارتخانے اور قونصل جنرل دونوں میں دستیاب ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام کے آغاز کے بعد دونوں مشنز نے ’فرد‘ (زمین کی ملکیت کا ریکارڈ) کے اجرا کا آغاز کر دیا، اس اقدام سے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کا سفر کیے بغیر پنجاب میں زمین کے ریکارڈ اور جائیداد سے متعلق ضروری خدمات تک رسائی حاصل ہو سکے گی، یہ اوورسیز کو آسان، شفاف اور مؤثر خدمات فراہم کرنے اور حکومت کی بنیادی سہولتیں کمیونٹی کے قریب لانے کی جانب ایک قدم ہے۔

پاکستانی سفارتخانے نے مزید کا کہا کہ یو اے ای میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی خدمات حکومت پاکستان کی ان وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ڈیجیٹل سہولت کاری کو بہتر بنانا اور سرکاری خدمات تک ان کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔

بیان کے مطابق جو پاکستانی شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ مزید معلومات کیلیے سفارتخانے اور قونصل جنرل کی 24/7 ہیلپ لائنز سے رابطہ کر سکتے ہیں یا دفتری اوقات میں متعلقہ مشنز کا دورہ کر سکتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے