نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
لندن: برطانیہ میں ایک سابق خاتون ٹیچر کو 16 سالہ طالب علم سے غیر اخلاقاتی تعلقات قائم کرنے کے جرم میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ فزیکل ایجوکیشن خاتون ٹیچر برونوِن جیمز نے ہیمپشائر اور ولٹ شائر کے اسکولوں میں 2 طالبات سے متعلق جرائم کا اعتراف کیا، جبکہ ایک طالب علم سے متعلق الزامات میں جیوری نے انہیں مجرم قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے ان طلبہ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے سامنے آکر شکایات اس حوالے سے شکایت درج کروائیں۔
ونچسٹر کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران جیوری کو بتایا گیا کہ برونوِن جیمز نے ساؤتھمپٹن کے ایک اسکول میں کلاس کے دوران 16 سالہ طالب علم سے مبینہ طور پر نامناسب انداز میں میل جول رکھا، جو انتہائی غیر مناسب تھا۔
خاتون ٹیچر نے نہ صرف غیر پیشہ ورانہ اور حد سے زیادہ بے تکلف رویہ اختیار کیا بلکہ اپنی حدود کو بھی نظر انداز کیا اور اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک کم عمر طالب علم کے ساتھ تعلقات قائم کئے۔
امریکی خاتون ٹیچر کم عمر طالب علم سے تعلقات قائم کرنے پر گرفتار
جیمز نے مقدمے کی سماعت سے قبل 2 طالبات سے متعلق الزامات کا اعتراف بھی کیا تھا۔ ان میں سے ایک اسی ساؤتھمپٹن اسکول کی طالبہ تھی جہاں مذکورہ لڑکا زیر تعلیم تھا، جبکہ دوسری ولٹ شائر کے ایک اسکول میں پڑھتی تھی۔
