نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا
انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟
روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!
دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج
لندن: ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ جسٹین ولسن نے مسک کی نجی اور خاندانی زندگی سے متعلق چونکا دینے والے انکشاف کئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی سابقہ اہلیہ جسٹین ولسن نے ایلیکس گبنی کی آنے والی دستاویزی فلم ’مسک‘ میں دعویٰ کیا ہے کہ مسک اپنے بچوں کی ماؤں کیلئے ’بریڈرز‘ کا لفظ استعمال کرتے اور انہیں ایک دوسرے کا متبادل سمجھتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان شادی 2000 سے 2008 تک رہی اور دونوں کے 6 بچے ہیں۔
جسٹین نے دستاویزی فلم میں اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ شادی کے موقع پر مسک نے خود کو ان کے رشتے کا ’الفا‘ قرار دیا تھا۔
شادی کے دوران پیش آنے والے تجربات کے باعث انہیں پہلی مرتبہ ’گیس لائٹنگ‘ کی اصطلاح سے واقفیت ہوئی اور وہ خود کو ناکافی محسوس کرنے لگی تھیں۔
جسٹین ولسن نے مسک اور ان کی ٹرانس جینڈر بیٹی ویوین کے تعلقات سے متعلق بھی سنگین الزامات لگاتے ہوئے بتایا کہ ویوین کے سامنے آنے کے بعد مسک نے ان کی ہیلتھ انشورنس ختم کر دی اور تعلق بہتر بنانے کیلئے کوشش نہیں کی، تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی سے ’ہمیشہ محبت کریں گے‘۔
سال 2027 میں کیا ہونے والا ہے؟ ایلون مسک کی حیران کن پیش گوئی
واضح رہے کہ مسک نے دستاویزی فلم میں حصہ نہیں لیا اور اسے ’ہِٹ پیس‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔ ان کے وکیل ایلیکس اسپیرو نے فلم سازوں کے بعض دعوؤں پر قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔
