سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جس سے صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
بجلی صارفین کو ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین نہیں ہوگا جبکہ 52 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
یہ پڑھیں: نیپرا نے ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کردی
واضح رہے کہ اگست میں ملک بھر کے لیے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔
جون 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی تھی جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوا۔ اضافے کا اطلاق اگست کے بلوں میں کیا گیا تھا۔
