اگر آپ سے پوچھا جائے کہ ایک دن کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے تو یقیناً اس کا جواب 24 گھنٹے ہوگا۔
مگر جب آپ گھڑی کو دیکھیں خاص طور پر دیوار گیر گھڑیوں یا وال کلاک کو دیکھیں تو آپ کو ہمیشہ ایسا گول ڈسپلے نظر آئے گا جس میں 12 ہندسے دائرے میں دیے گئے ہیں جبکہ 2 سوئیاں منٹ اور گھنٹے کے بارے میں بتاتی ہیں۔
یہ نظارہ اتنا عام ہے کہ بیشتر افراد کے لیے وقت کے بارے میں کسی اور چیز کے بارے میں سوچنا بہت مشکل ہے۔
مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ وال کلاک کا ایسا ڈیزائن کیسے اپنایا گیا اور کیسے فیصلہ کیا گیا کہ 12 کا ہندسہ سب سے اوپر ہوگا جس کے بعد ایک اور دیگر نمبر دائرے میں نظر آئیں گے۔
زمانہ قدیم میں سن ڈائل کو استعمال کیا جاتا تھا جس میں سورج کے مشرق سے مغرب کی جانب سفر کے مطابق وقت کا تعین کیا جاتا تھا۔
جب مکینیکل گھڑیوں کو تیار کیا گیا تو ابتدائی گھڑیوں میں سن ڈائل کے وقت بتانے کے نظام کو ہی استعمال کیا گیا، یعنی وہ سن ڈائل والی سمت پر چلنے کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔
سوئیوں کی گھڑی وار یا کلاک وائز حرکت اسی سے متاثر ہے یعنی سورج کی روشنی پر کام کرنے والے سن ڈائل کا نطام ہی اس کے پیچھے ہے۔
مگر جہاں تک 12 نمبروں کے ساتھ نظر آنے والے کلاک ڈسپلے کی بات ہے تو یہ 14 ویں صدی میں اسٹینڈرڈ بنا۔
اس کے بعد سے اس کی بنیادی شکل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
جہاں تک 12 ڈویژنز کی بات ہے تو ایسا قدیم بابل تہذیب کا اثر ہے۔
اس تہذیب کے sexagesimal سسٹم کے لیے 60 کے ہندسے کو اپنایا گیا تھا۔
صدیوں بعد قدیم یونان میں اس تصور کو اپنایا گیا اور اسے وقت کی بجائے دائرے کو تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، جبکہ 12 گھنٹے کے ٹائم کیپنگ سسٹم کو اپنایا گیا۔
Hipparchus نے اس تقسیم کو 360 ڈگری کے لیے اپنایا اور 150 عیسوی میں Ptolemy نے ہر ڈگری کو 60 چھوٹے حصوں میں تقسیم کر دیا، جس کے لیے partae minutae primae کی اصطلاح استعمال ہوئی اور اسی سے انگلش لفظ منٹ بھی نکلا ہے۔
تو جہاں تک یہ سوال ہے کہ آخر 12 کا ہندسہ سب سے اوپر کیوں ہوتا ہے تو اس کا جواب بہت سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ 12 بجے کا وقت وہ تھا جب دوپہر میں سن ڈائل میں سایہ سب سے مختصر ہوتا تھا، تو ابتدائی کلاک میں اسی تصور کو کسی تبدیلی کے بغیر اپنا لیا گیا اور جب سے یہ سلسلہ چلا آرہا ہے۔
کیا آپ ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
وہ خاتون جو افواہوں کو فروخت کرکے 2 گھر خرید چکی ہیں
ویڈیو: چوروں سے خوفزدہ شہری اپنی گاڑی کرین کے ذریعے چھت پر لے گیا
ہنگری میں سب سے زیادہ تیزی سے قبریں کھودنے کا منفرد مقابلہ
ایسا انوکھا اے سی جس کی ہوا آپ کا پیچھا کرتی ہے
15 سیکنڈ میں بتاسکتے ہیں کہ کونسا شخص رسی سے نیچے گر جائے گا؟
ہزاروں سال پرانے کتبے سے ایک گمشدہ مصری شہر کا ممکنہ مقام دریافت
امریکا میں جِنی لو نامی کتے نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ جیت لیا
بھارت: کنویں میں گر کر زخمی ہونے والے ہاتھی کے بچےکو بچالیا گیا
اس تصویر میں چھپی خاتون کو تلاش کرسکتے ہیں؟
باغ کی صفائی کے دوران چاندی کا ایک ہزار سال پرانا خزانہ دریافت کرلیا گیا
جلد دنیا کی بلند ترین عمارت بننے والے جدہ ٹاور نے ایک اہم سنگ میل اپنے نام کرلیا
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کا پہلی اننگز میں انگلینڈ کیخلاف مایوس کن آغاز، 100 پر 7 کھلاڑی آؤٹ
تیسرا ٹیسٹ: پاکستان کا پہلی اننگز میں انگلینڈ کیخلاف مایوس کن آغاز، 100 پر 7 کھلاڑی آؤٹ
• 24 منٹ پہلے آخر وال کلاک کے 12 گھنٹوں کے ڈسپلے کا ڈیزائن کب اور کیسے اپنایا گیا؟
• 2 گھنٹے پہلے عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا: بیرسٹر گوہر
عوام اسٹیٹس کو سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، 27 ستمبر کو پرامن مارچ ہوگا: بیرسٹر گوہر
• 2 گھنٹے پہلے نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ
نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ
• 2 گھنٹے پہلے دنیا کا پہلا ملک جہاں تمام شہریوں کو لامحدود اے آئی تک مفت رسائی فراہم کی جائے گی
دنیا کا پہلا ملک جہاں تمام شہریوں کو لامحدود اے آئی تک مفت رسائی فراہم کی جائے گی
• 2 گھنٹے پہلے سونے کی قیمت میں 800 روپےکا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی قیمت میں 800 روپےکا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
• 3 گھنٹے پہلے جونیئر ہاکی ایشیاکپ: پاکستانی مینز ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی، ویمنز ٹیم بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
جونیئر ہاکی ایشیاکپ: پاکستانی مینز ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی، ویمنز ٹیم بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
• 3 گھنٹے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایک ماہ میں شیشہ کیفوں سے متعلق رولز بنانے کی ہدایت
