• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 12:13 صبح
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

کراچی : اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال نے کہا ہے کہ اے آر وائی پلس پاکستانیوں کا اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہے۔

اس پلیٹ فارم کے آغاز سے پاکستان دنیا بھر میں سافٹ پاور برانڈ بن کر ابھرے گا۔ ہم نے پاکستانیوں کے لیے ویورشپ آسان کردی ہے۔

اے آر وائی پلس سے متعلق صدر اور سی ای او اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے پروگرام آن مائی ریڈار میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک موجود پاکستانی بار بار کہہ رہے تھے کہ اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہونا چاہیے۔

نیٹ فلیکس، زی فائیو اور دنیا بھر میں دیگر بڑے پلیٹ فارم ہیں، ہم مجبوراً صرف یوٹیوب پر انحصار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اے آر وائی پلس کے پلیٹ فارم سے ہم نے پاکستانیوں کے لیے ویورشپ آسان کردی ہے۔

سلمان اقبال نے کہا کہ اے آر وائی پلس سے متعلق 3،4سال سے منصوبہ بندی کی جارہی تھی، ہم نے بہت بڑا قدم اٹھایا ہے، ٹیلی وژن آج بھی ویور شپ کے اہم ترین ذرائع میں سے ایک ہے۔

اب یوٹیوب کی جگہ آپ کا اپنا پلیٹ فارم ہوگا جو بہت آسان ہوگا، اے آر وائی پلس اتنا آسان ہے کہ بزرگ افراد بھی ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے