24سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
کراچی: آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر آصف شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ کم و بیش 8 مرتبہ سوشل میڈیا پر جعلی پرچہ آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
وی سی آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے ایم ڈی کیٹ کے جعلی پیر آؤٹ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی ہے، اپنی ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ دو راتوں سے پرچے کی کڑی نگرانی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے نیند پوری نہیں ہو پائی، اور پرچے کے دوران بے ہوش ہو گیا تھا۔ انھوں نے کہا ’’کل رات نیند پوری نہیں ہو سکی تھی، رات بھر جاگنے کے بعد صبح بھی سکھر کے امتحانی مرکز پر موجود تھا، بے ہوشی کی واحد وجہ نیند کا پورا نہ ہونا تھا، اور اب مکمل رو بہ صحت ہوں۔‘‘
گزشتہ روز سیبا (SIBA) ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر متعدد مرتبہ جعلی پرچہ لیک ہونے کے حوالے سے طلبہ کو خبردار کیا جاتا رہا، سیبا نے امیدواروں کے لیے اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ’’ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ایم ڈی کیٹ 2026 کا ایک جعلی پرچہ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے، یہ پرچہ جعلی ہے۔‘‘
سیبا نے خبردار کیا کہ براہِ کرم ایسی جھوٹی اور غیر مصدقہ مواد پر اعتماد نہ کریں اور نہ ہی اسے اپنی تیاری کے لیے استعمال کریں۔ آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی تیاری پر توجہ مرکوز رکھیں اور ایسی جھوٹی خبروں سے گریز کریں۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ: شدید گرمی کے باعث طلبہ کی حالت خراب، وی سی آئی بی اے سکھر بھی اچانک بے ہوش
سیبا نے پوسٹ میں کہا ’’یاد رکھیں کہ پُراعتماد رہیں، اچھی طرح تیاری کریں اور امتحانی مرکز پر مقررہ وقت پر پہنچیں۔ آپ کی محنت، لگن اور مسلسل کوششیں آپ کو کامیابی سے ہمکنار کریں گی!‘‘
کراچی میں ناقص انتظامات
واضح رہے کہ کراچی میں 10 ہزار 964 امیدوار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں شریک ہیں، ٹیسٹ کے دوران ناقص انتظامات کی وجہ سے امیدواروں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا، امتحانی مرکز میں متعدد پنکھے خراب پائے گئے، شدید گرمی اور حبس سے امیدوار پریشان ہیں، گرمی اور حبس کے باعث دو طالبات کی طبیعت بھی خراب ہوئی۔
امتحانی مرکز میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر امیدواروں میں تشویش پائی گئی، سیکریٹری صحت نے بھی این ای ڈی کے امتحانی مرکز کا دورہ کر کے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، انتظامیہ نے بتایا کہ شدید گرمی اور حبس کے باعث امیدواروں کو پانی اور او آر ایس فراہم کیا گیا۔
خیال رہے کہ کراچی میں ایم ڈی کیٹ کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ اوجھا میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امیدواروں کی رپورٹنگ کا وقت صبح 6 بجے مقرر کیا گیا تھا، جس سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی سویرے ہی متاثر ہونا شروع ہو گئی تھی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے اطراف ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا تھا۔
