• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 4:58 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

اسلام آباد(25 ستمبر 2026) اوگرا نے ستمبر 2026 کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر 2026 کے لیے درآمدی گیس (آر ایل این جی) کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت ایل این جی کی قیمتوں میں 20 سے 22 فیصد تک (یعنی 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک) نمایاں کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی ٹرانسمیشن قیمت میں 19.99 فیصد اور ڈسٹری بیوشن قیمت میں 20.14 فیصد کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کے بعد نئی قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایس ایس جی سی ایل کے لیے آر ایل این جی کی ٹرانسمیشن قیمت میں 21.53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ ستمبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں یہ ردوبدل ایک ماہ کے لیے کیا گیا ہے، جس کا اطلاق درآمدی گیس کی سپلائی اور متعلقہ صارفین کی کیٹیگریز پر ہوگا۔ اس اقدام سے گیس کمپنیوں کی لاگت اور متعلقہ شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے