• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 11:18 شام
  • پاکستان

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم متعارف کرائی ہے۔

چھوٹے دکانداروں اور تاجروں کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کے لیے ایف بی آر کی جانب سے خصوصی ٹیکس اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت اہل دکانداروں کے لیے ٹیکس ادائیگی اور ریٹرن فائل کرنے کا طریقہ کار آسان بنایا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اسکیم اس وقت ابتدائی مرحلے میں ہے اور رجسٹریشن کے دوران تاجروں کو پیش آنے والے تکنیکی مسائل دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

چھوٹے دکاندار سالانہ کتنی رقم دیں گے؟

ایف بی آر اسکیم کے تحت سالانہ 20 کروڑ روپے تک سیل رکھنے والے اہل دکانداروں کے لیے سالانہ سیل کا صرف ایک فیصد ٹیکس مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کم از کم قابلِ ادائیگی ٹیکس 25 ہزار روپے سالانہ ہوگا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق اسکیم کے تحت دکانداروں کے لیے ٹیکس ریٹرن کا عمل بھی سادہ رکھا گیا ہے۔

دکاندار اردو اور علاقائی زبانوں میں ایک صفحے کا سادہ فارم استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹیکس تفصیلات جمع کراسکیں گے، فائلنگ کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ، موبائل ایپ یا قریبی ٹیکس آفس سے استفادہ کیا جاسکے گا۔

خصوصی اسکیم میں شامل اہل دکانداروں کو پوائنٹ آف سیل اور ڈیجیٹل انوائسنگ کی پابندی سے استثنیٰ بھی دیا گیا ہے، جبکہ انہیں عمومی آڈٹ سے تحفظ فراہم کرنے اور ودہولڈنگ ایجنٹ بننے کی ذمہ داری ختم کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اسکیم کے تحت قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے والی دکان کے لیے کیو آر کوڈ والی گرین پلیٹ جاری کی جائے گی، جسے دکان پر آویزاں کیا جاسکے گا، اسکیم کے تشہیری مواد میں اس پلیٹ کو دکان کی ٹیکس حیثیت کی شناخت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹیکس اسکیم کا مقصد چھوٹے دکانداروں کو ایک سادہ اور سہولت پر مبنی طریقہ کار کے ذریعے دستاویزی ٹیکس نظام کا حصہ بنانا ہے۔

بورڈ کے مطابق تاجر برادری اور مارکیٹ نمائندوں سے مسلسل رابطہ رکھا جارہا ہے اور رجسٹریشن کے عمل میں درپیش حقیقی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ان کی آرا کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے۔

ایف بی آر نے اسکیم سے متعلق معلومات اور رجسٹریشن کے لیے اپنی ویب سائٹ اور متعلقہ ٹیکس دفاتر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایف بی آر کی قومی ہیلپ لائن 051-111-772-772 بھی دستیاب ہے۔

ایف بی آر گوداموں سے 25 کروڑ روپے مالیت کے سگریٹ غائب ہونے کا پردہ فاش ہو گیا

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے