ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان
امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں
درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم
بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری
تہران(یکم اکتوبر 2026): ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی میزبانی کرنے پر شدید تنبیہ کی ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نے رواں ہفتے یو اے ای کا دورہ کیا ہے۔
محسن رضائی نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ "غزہ کے قصاب” کی میزبانی امارات کے لیے کسی بھی طرح فائدہ مند ثابت نہیں ہوگی اور اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا کے فوجی اڈوں کی موجودگی نے بھی ماضی میں امارات کو حقیقی سکیورٹی فراہم نہیں کی، لہذا یو اے ای کو پچھلی جنگوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔
ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کو خطے میں جنگیں بھڑکانے سے گریز کرنا چاہیے اور ایرانی جزائر سے متعلق اپنے بے بنیاد دعوے فوری طور پر بند کرنے چاہئیں۔
