• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 11:23 صبح
  • پاکستان

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

بھارت میں کیا اب گدھے نرس کی ذمہ داریاں نبھائیں‌ گے؟ نرسنگ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ جولائی اور اگست میں ترسیلاتِ زر 6.3 ارب سے بڑھ کر 7.3 ارب ڈالر ہو گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی، اگست میں ترسیلاتِ زر میں 14.7 فی صد اضافہ ہوا، اگست میں ترسیلاتِ زر 3.7 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں، جو سالانہ بنیاد پر 16.5 فی صد اضافہ ہے۔

جولائی، اگست میں برآمدات 5.44 ارب ڈالر رہیں اور درآمدات 11.4 فی صد اضافے سے 11.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 853 ملین ڈالر سے کم ہو کر 543 ملین ڈالر ہوا۔

جولائی، اگست میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 494.5 ملین ڈالر ریکارڈ ہوئی، جس میں 24 فی صد اضافہ ہوا ہے، اس دوران مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 562.2 ملین ڈالر رہی، جس میں 80.2 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 26.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 21.4 ارب ڈالر، بینکوں کے ذخائر 5.4 ارب ڈالر ہیں، 29 ستمبر 2026 کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 277.1 روپے رہی۔

ایف بی آر نے خصوصی ٹیکس اسکیم متعارف کرادی

ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی میں ایف بی آر ٹیکس وصولیاں 1,722.4 ارب روپے رہیں، جس میں 3.7 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا، وفاقی نان ٹیکس آمدن 213.7 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، مالیاتی خسارہ 596.6 ارب روپے رہا، بنیادی مالیاتی سرپلس 196.3 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، زرعی قرضوں کا حجم 271.9 ارب روپے رہا، جس میں 16.4 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا، اور نجی شعبے کو قرضوں کے بہاؤ میں 364.5 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 11.5 فی صد پر برقرار رکھا، جولائی، اگست میں قومی صارف قیمتوں کی شرح 3.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، اگست میں قومی افراطِ زر کی شرح 11.1 فی صد ریکارڈ کی گئی، جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.03 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 29 ستمبر کو پی ایس انڈیکس 169,600 پوائنٹس پر بند ہوا، پی ایس انڈیکس میں سالانہ بنیاد پر 13.51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹاک مارکیٹ کی روپے میں مجموعی مالیت 18.89 ٹریلین روپے رہی، اسٹاک مارکیٹ کی ڈالر میں مجموعی مالیت 68.17 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی، جولائی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن 38.8 فیصد اضافے سے 10,199 رہی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے