• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 4:07 شام
  • پاکستان

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (28 ستمبر 2026): اگر آپ کا بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ عارضی طور پر بلاک یا لاگ آؤٹ ہو گیا ہے تو فوری طور پر یہ اقدامات کریں۔

باہمی رابطوں کے لیے واٹس ایپ دنیا کی سب سے مقبول ایپ ہے اور کروڑوں لوگ اس ایپ کے ذریعے روز باہمی رابطے کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی لاکھوں صارفین واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔

اگر آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ عارضی طور پر بلاک یا لاگ آؤٹ ہو گیا ہے اور آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔

اپنے اکاؤنٹ کے تحفظ اور دوبارہ رسائی کے لیے فوری طور پر درج ذیل یہ اقدامات کریں، جس سے نہ صرف آپ کا اکاؤنٹ محفوظ رہے گا بلکہ اس تک دوبارہ رسائی بھی مل جائے گی۔

سب سے پہلے اپنے موبائل فون کو اپ ڈیٹ کریں۔ اپنے فون میں دستیاب اپ ڈیٹد سافٹ ویئر یا او ایس اپ ڈیٹ انسٹال کریں اور صرف آفیشل واٹس ایپ استعمال کریں۔

اس کے ساتھ ہی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے فون میں واٹس ایپ کا اپ ڈیٹڈ آفیشل ورژن موجود ہے جو صرف گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

موڈیفائڈ واٹس ایپ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ اپنے موبائل فون کو محفوظ رکھیں، فون میں موجود غیر معروف اور مشکوک ایپس چیک کریں اور غیر ضروری ایپس کو ہٹا دیں۔

اینڈرائیڈ صارفین اپنے فون پر گوگل پلے پروٹیکٹ لازمی آن رکھیں اور ضرورت پڑنے پر اپنا فون فیکٹری ری سیٹ کریں۔

اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ متاثر یا کمپرومائز ہو چکا ہے تو پہلے اپنے ڈیٹا کا بیک اپ لیں اور ضرورت کے مطابق فیکٹری ری سیٹ کرنے پر غور کریں۔ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں واٹس ایپ سپورٹ سے رابطہ کریں یا مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ کریں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے