• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 8:56 شام
  • پاکستان

امریکی ریاست ٹینیسی میں تین دہائیوں قبل اپنی ہم جماعت کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والی قیدی سزا پر عملدرآمد کے دوران زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق کرسٹا پائیک نامی سزائے موت کی قیدی کو بدھ کی رات زہر کا انجکشن دے کر موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

جیل حکام کے مطابق پائیک اس عمل کے دوران زندہ بچ گئیں جس سے ریاست کی جانب سے دو صدیوں میں کسی خاتون کو سزائے موت دینے کی پہلی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اس تکلیف دہ عمل کے بعد پائیک کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہو سکا اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ نیش وِل کے 'ریوربینڈ میکسیمم سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن' سے طبی امداد کے لیے لے جائے جانے کے بعد ان کے وکلاء یا ریاست آگے کیا قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ کرسٹا پائیک کے وکلا اور انسانی حقوق کے ماہرین اس سزا کی مخالفت کر رہے تھے، جس کی وجہ جرم کے وقت ان کی کم عمری، بچپن میں جنسی زیادتی کا شکار ہونا اور دماغی امراض کا علاج نہ ہونا تھا۔

حکام نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سزائے موت پر عملدرآمد کے دوران اٹارنی جنرل کے دفتر سے منظور شدہ سزائے موت کے قانونی پروٹوکول کے ہر قدم کی مکمل پیروی کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا، ’پروٹوکول میں شامل زہر کا انجکشن ہمیشہ مؤثر رہا ہے اور یہ پروٹوکول آج رات کیے گئے طریقہ کار کے علاوہ کسی اضافی کارروائی کی اجازت نہیں دیتا‘۔

ٹینیسی کے گورنر بل لی، جنہوں نے پیر کو کرسٹا پائیک کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی، نے اس ناکام کارروائی کے بعد رواں سال ہونے والی تمام سزائے موت پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ ناکام کارروائی امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے نچلی عدالت کے اس حکم امتناع کو ختم کرنے کے چند گھنٹے بعد کی گئی تھی جس میں آخری لمحات میں سزائے موت کو روک دیا گیا تھا۔

ٹینیسی میں 200 سال سے زائد عرصے میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی پہلی خاتون ہونے کے علاوہ کرسٹا پائیک امریکی سزائے موت کی جدید تاریخ میں واحد قیدی بننے والی تھیں جنہیں نوعمری میں کیے گئے جرم پر ٹینیسی میں موت کی سزا دی جانی تھی۔

خیال رہے کہ رواں سال ٹینیسی میں سزائے موت دیے جانے کی یہ دوسری ناکام کوشش ہے۔ اس سے قبل مئی میں بھی جیل حکام ایک قیدی کو مناسب رگ نہ ملنے کے باعث زہر کا انجکشن لگانے میں ناکام رہے تھے۔

امارات سے اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری

شام میں مزدوروں اور انجینئرز کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، 7 افراد ہلاک

پرواز واقعے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کی اماراتی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی : اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اماراتی پرواز واقعے پر نیتن یاہو سے بات کی،کوپائلٹ ممکنہ طور پر دہشتگرد تھا: ٹرمپ

کسی بھی خطرے یا حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کریں گے : سعودی ولی عہد

فرانس میں اسکولوں کی خراب صورتحال کیخلاف طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، 400 سے زائد زیر حراست

اسرائیل کا ملک میں آنے والے تمام پائلٹس کی سخت جانچ پڑتال کا فیصلہ

بچوں کی شرح پیدائش میں کمی، سنگاپور نے سرکاری ملازمین کیلئے رشتہ ایپ متعارف کرادی

متحدہ عرب امارات میں بین الامارات ریل سفر کے نئے دور کا آغاز

عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، عراقی وزیر اعظم کا کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان

اسرائیل جانیوالے طیارے کا واقعہ ممکنہ طورپر دہشتگردکارروائی تھی: سکیورٹی حکام

دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز کے کاک پٹ میں کیا صورتحال پیش آئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

تازہ ترین

• 8 منٹ پہلے امریکی ریاست ٹینیسی میں سزائے موت کی قیدی خاتون زہر کا انجکشن دیے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی

• 1 گھنٹے پہلے میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

میٹھے مشروبات کا استعمال ڈپریشن سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھاتا ہے، تحقیق

• 1 گھنٹے پہلے حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام قبول کرلیا، حکومتی اور اپوزیشن وفود کی ملاقات کل ہوگی: بیرسٹرگوہر

حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام قبول کرلیا، حکومتی اور اپوزیشن وفود کی ملاقات کل ہوگی: بیرسٹرگوہر

• 1 گھنٹے پہلے جب تلاش خاص ہو تو رشتہ بھی خاص ہونا چاہیے: دل کا رشتہ وی آئی پی

جب تلاش خاص ہو تو رشتہ بھی خاص ہونا چاہیے: دل کا رشتہ وی آئی پی

• 2 گھنٹے پہلے گوگل نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنا نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان ایران پر تمام قابل اطلاق امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان ایران پر تمام قابل اطلاق امریکی پابندیوں کی پاسداری کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ

• 2 گھنٹے پہلے انسٹا گرام میں ایسا اے آئی اسسٹنٹ متعارف جو آپ کو ریلز ویڈیو پوسٹ کرنا سیکھائے گا

انسٹا گرام میں ایسا اے آئی اسسٹنٹ متعارف جو آپ کو ریلز ویڈیو پوسٹ کرنا سیکھائے گا

• 2 گھنٹے پہلے بھارت کا ایس ایس جی حوالدار کو مارنےکا دعویٰ بے نقاب، پاک فوج نے محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

بھارت کا ایس ایس جی حوالدار کو مارنےکا دعویٰ بے نقاب، پاک فوج نے محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کرکے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے