• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 4:33 صبح
  • پاکستان

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

تہران: امریکا نے ایران کو قطر کے ذریعے نئی تجاویز پہنچائی ہیں، جن میں آئندہ مذاکرات کے لیے ایک روڈ میپ اور ٹائم فریم شامل ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

ایران کی جانب سے امریکی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جب کہ تہران نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے اس کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

تازہ اطلاعات کے مطابق امریکا کی نئی تجویز قطر کے ذریعے ایران تک پہنچائی گئی ہے اور اس میں حتمی مذاکرات کی جانب پیش رفت کے لیے روڈ میپ اور ٹائم فریم تجویز کیا گیا ہے۔

ایران انٹرنیشنل کے مطابق ایران کے قریب سمجھے جانے والے قدامت پسند اخبار ’’صبح نو‘‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی تجویز اسلام آباد میں طے پانے والے سابقہ فریم ورک پر مبنی ہے، تاہم واشنگٹن ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات پہلے شروع کرنے پر زور دے رہا ہے۔

انجلینا جولی نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی کی جانب مبذول کرا دی

دوسری جانب ایران کا مؤقف ہے کہ امریکا کو پہلے اپنی سابقہ یقین دہانیوں اور وعدوں پر عمل کرنا ہوگا، جن میں پابندیوں میں نرمی اور بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی شامل ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق تہران کی بنیادی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج کہا ہے کہ امریکا نے ثالثوں کے ذریعے ایران کو کچھ تجاویز پیش کی ہیں، جب تک اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بنیاد پر ہماری 7 شرائط پوری نہیں کی جاتیں، آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

انھوں نے کہا وقت ضائع کرنے اور یک طرفہ مطالبات مسلط کرنے کا دور ختم ہو چکا ہے، ایران اپنے اقدامات کا فیصلہ میڈیا میں ہونے والی بیان بازی کی بنیاد پر نہیں کرتا، بلکہ دشمن کے حقیقی رویے اور عملی اقدامات کو دیکھتے ہوئے کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا ہے کہ تہران کی جانب سے پیش کیا گیا منصوبہ قبول کیے جانے کی صورت میں سات دن کے اندر آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جا سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے اپنی شرائط واضح کردی ہیں اور ان کا تعلق امریکا کی جانب سے کیے جانے والے وعدوں سے ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے