لاتعلقی کرنے والے کارندوں کی شہریوں سے 4 اکتوبر کی کال کو مسترد کرنے کی اپیل
آزاد جموں و کشمیر کے امن دشمن کالعدم فسادی جتھے سے 8 ارکان نے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں پریس کانفرنس کے دوران 8 کارندوں نے فسادی جتھے سے اظہار لاتعلقی کردیا۔
فسادی جتھے سے کنارہ کشی اختیار کرنے والوں میں عبدالقدیر، وقارانجم یوسفزئی، وحید کیانی اورراجہ جلیل شامل ہیں۔
یاسر صدیق کیانی، شاہد حمید عباسی، جمشید کیانی اور نسیم کیانی نے بھی فسادی جتھے سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔
لاتعلقی کرنے والے کارندوں نے شہریوں اور تاجروں سے فسادی جتھے کی 4 اکتوبر کی کال کومسترد کرنے کی اپیل کردی۔
اظہار لاتعلقی کرنے والے فسادی جتھے کے کارندوں کا کہنا تھا کہ فسادی جتھہ ریاست مخالف سرگرمیوں اور افراتفری پھیلانے میں مصروف ہے، نوجوان اس کے شر سے محفوظ رہیں۔
