• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:12 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

اسلام آباد : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کل پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ صدر،وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اپنے اہم سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں، اپنے دورے کے دوران وہ ملک کی اعلیٰ ترین سیاسی و حکومتی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور مختلف اداروں کا جائزہ لیں گے۔

یو این چیف انتونیو گوتریس صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، اور نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے تفصیلی ملاقاتیں کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل اپنے دورے کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کی کوششوں پر بھی خصوصی تبادلہ خیال کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ قدرتی آفات اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

وہ پاکستان اور بھارت کے لیے قائم اقوامِ متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کے ہیڈکوارٹرز کا بھی باقاعدہ دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے