• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 5:06 شام
  • پاکستان

عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار

اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

نئی دہلی (16 ستمبر 2026): بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ارب پتی سیاستدان اور بی جے پی کے رکنِ اسمبلی پراگ شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ارب پتی سیاستدان اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکنِ اسمبلی پراگ شاہ کی ممبئی کی سڑکوں پر بھکاری بن کر گھومنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

انہوں نے اپنی دولت، سیکیورٹی اور پروٹوکول کو ایک طرف رکھ کر عاجزی اور خود احتسابی کا ایک انوکھا تجربہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پراگ شاہ نے روحانی مشق کے طور پر ایک دن ممبئی کے علاقے گھاٹ کوپر کی سڑکوں پر گزارنے کا فیصلہ کیا۔ اس منفرد تجربے کے لیے انہوں نے ہیوی میک اپ اور عام پھٹے پرانے لباس کا سہارا لیا تاکہ عام لوگ اور سیکیورٹی عملہ انہیں بالکل نہ پہچان سکے۔ اس بھیس میں وہ سڑکوں پر عام فقیروں کی طرح گھومتے رہے اور لوگوں سے مدد مانگتے رہے۔

اس دوران ممبئی کے عام شہریوں نے انہیں ضرورت مند سمجھ کر نہ صرف کھانا فراہم کیا بلکہ مالی امداد اور دیگر اشیاء دے کر ان کی مدد بھی کی۔ عام شہریوں کے اس پرخلوص رویے نے سیاستدان کو شدید جذباتی کر دیا اور انہوں نے اس تجربے کو اپنی زندگی کا ایک انوکھا اور سبق آموز لمحہ قرار دیا۔

تجربہ ختم ہونے کے بعد جب پراگ شاہ نے اپنی اصلیت اور اس ڈرامائی حقیقت کا انکشاف کیا تو لوگ دنگ رہ گئے کہ کروڑوں اور اربوں روپے کے اثاثے رکھنے والا ایک با اثر سیاستدان سڑکوں پر ایک عام فقیر کی زندگی گزار رہا تھا۔

پراگ شاہ کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ ان کے لیے آنکھیں کھول دینے والا تھا، جس نے انہیں عاجزی، انسان دوستی اور خود احتسابی کا ایک ایسا انمول سبق سکھایا ہے جو زندگی بھر ان کے ساتھ رہے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے