• ستمبر 9, 2026
  • Last Update ستمبر 9, 2026 1:43 شام
  • Australia

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل

دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا

’’جیل جانے کے لیے‘‘ لڑکی کی سُنار کی دکان میں چوری (ویڈیو)

تہران: ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب جنرل محبی کا کہنا ہے کہ دشمن نے 2 اہداف کو نشانہ بنایا تو جواب میں 20 اہداف پر حملہ کریں گے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب جنرل محبی کا کہنا ہے کہ ظاہری طاقتوں کیخلاف مسلط کردہ جنگ کے کچھ مراحل اختتام پذیر ہوچکے ہیں، موجودہ تنازع کی نوعیت و کشیدگی بدستور اپنی جگہ برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 400 کلومیٹر کے فاصلے سے بھی دشمن کو نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتے ہیں، یہی وہ اختیار ہےجس کا ہم اکثر ذکر کرتے ہیں اور یہ ہماری طاقت کا ثبوت ہے، آبنائے ہرمز ہمارے لیے طاقت کا بڑا ذریعہ ہےجسے استعمال کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں: پاسداران انقلاب کا ”یا حیدرِ کرار“ کے نام سے جوابی کارروائی کا اعلان

جنرل محبی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار تنازع نےخود امریکا کو براہ راست بڑا اسٹریٹجک نقصان پہنچایا، تنازع نے ملکی سلامتی اور معاشی مساوات کو بھی متاثر کیا ہے، دشمن کشیدہ صورتحال کا مستقل خاتمہ چاہتا ہے تو فوری جنگ کو مکمل روکنا ہوگا۔

ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا کہ دشمن کو اب مزید کسی بھی قسم کی دھمکیاں دینے سے مکمل طور پر باز آنا ہوگا اور لبنان کی سرزمین سے ناجائز صیہونی حکومت کی فوج کو فوری واپس بلانا ہوگا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے