• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 11:18 شام
  • پاکستان

دکاندار نے تین دن میں موبائل ٹھیک نہ کیا تو شہری تلوار لے کر پہنچ گیا

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

اداکارہ ہانیہ عامر نے عربی ٹیٹو بنوا لیا جس پر عربی میں الفاظ درج ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ ہانیہ عامر کے مداح ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

اداکارہ اپنے ہٹ ڈرامے ’میرے ہمسفر‘ میں ’ہالا‘ کا کردار ادا کر کے وہ کامیابی اور شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

گزشتہ برسوں کے دوران انہوں نے ناصرف ایک اداکارہ کے طور پر اپنی صلاحیتوں کو نکھارا بلکہ اپنے منفرد انداز کے ساتھ فیشن کی دنیا میں بھی اپنی الگ شناخت بنائی۔

اپنی نمایاں اور منفرد ایکسیسریز (زیورات و لوازمات) سے لے کر اپنے مخصوص ’پکسی کٹ‘تک مداح ہانیہ کے شاندار مگر سادہ اور پرکشش ملبوسات اور اسٹائلنگ کے انداز کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پاتے۔

لیکن ہانیہ کی ظاہری شخصیت میں ایک اور نمایاں پہلو بھی ہے جو اکثر مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتا ہے اور وہ ان کے بامعنی ٹیٹوز ہیں۔

ہانیہ اکثر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی انتہائی خوبصورت تصاویر میں اپنے ٹیٹوز کی نمائش کرتی نظر آتی ہیں اب حال ہی میں شیئر کی گئی تصاویر میں ایک خوبصورت عربی ٹیٹو نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی کیونکہ اس کا ترجمہ زندگی بدل دینے والے ایک بامعنی مشورے پر مبنی ہے۔

ہانیہ کے بائیں بازو پر کلائی سے کچھ اوپر بنا ہوا یہ منفرد مگر دل کو چھو لینے والا ٹیٹو عربی جملے (حب نفسک اولیٰ) پر مشتمل ہے جس کا ترجمہ ہے "سب سے پہلے خود سے محبت کریں” یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ دوسروں سے محبت کرنے کے لیے انسان کو زندگی میں خود کو اپنی پہلی ترجیح بنانا چاہیے۔

ہانیہ کا ایک اور نمایاں ٹیٹو جو انہوں نے 2023 میں اپنے بازو کے اندرونی حصے پر بنوایا تھا، وہ ’پاور پف گرلز‘ کے کردار ’ببلز‘ کی تصویر ہے۔

اگرچہ ’ببلز‘ ایک خیالی کردار ہے لیکن ہانیہ ہم میں سے بہت سے لوگوں کی طرح شاید اس کردار کی خوبیوں جیسے کہ مہربانی، منفرد پوشیدہ طاقت، حساسیت اور خوش مزاجی سے خود کو منسلک محسوس کرتی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے