جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے میڈلز کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے
پاکستان جاری20 ویں ایشین گیمز میں مزید ایک سلور اور دو برانز میڈلز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر بہتری لاتے ہوئے 29 ویں پوزیشن پر براجمان ہوگیا، قبل ازیں پاکستان 31 ویں نمبرپر تھا۔
جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے میڈلز کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے، ان میں 2 سلور اور8 برانز میڈل شامل ہیں، پاکستان کے لیے پہلا برانز میڈل مکسڈ مارشل آرٹس میں عاصم خان محسود نے حاصل کیا تھا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو تیسری پوزیشن کے مقابلے میں ہرا کرکے برانز میڈل جیتا، اسکواش کے مینز انفرادی ایونٹ میں عالمی انڈر 23 چیمپین نور زمان اور محمد اشعب عرفان نے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر برانز میڈل حاصل کیے۔
پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایشین گیمز میں ای اسپورٹس کے پب جی میں برانز میڈل حاصل کیا، اولمپین جی ایم بشیر نے شوٹنگ کے مینز 25 میٹر ایئر پسٹل میں پاکستان کے لیے برانز میڈل حاصل کیا، پاکستان کو اسکواش مینز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سلور میڈل پرقناعت کرنا پڑنا پڑی۔
ہفتہ کوپاکستان نے مینز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ کرکے سلور میڈل حاصل کیا، ہاکی میں پاکستان نے کوریا کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر برانز میڈل جیتا جبکہ مینزوالی بال میں پاکستان نے چین کو 0-3سے ہرا کر برانز میڈل حاصل کیا۔
