• اکتوبر 4, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 4, 2026 12:12 صبح
  • پاکستان

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کے متعلق اس کا دعویٰ ہے کہ اس میزائل میں پرواز کے دوران سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ کا کہنا ہےکہ مشقوں میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا اسٹریٹجک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق اس سے یہ اشارہ ملتا ہےکہ اسے جوہری ہتھیار لے جانےکے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کم یو جونگ کے مطابق اس میزائل میں پرواز کے دوران سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جس کا مقصد جنوبی کوریا اور جاپان کے میزائل دفاعی نظام سے بچنا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ہفتے کی صبح بتایا کہ جنوبی کورین فوج نے شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی ساحلی علاقے سے داغے گئے میزائل کا سراغ لگایا، میزائل نے 700 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طےکیا۔ دوسری جانب ازاں جاپان کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے میزائل کو تقریباً 680 کلومیٹر تک پرواز کرتے ہوئے ریکارڈ کیا۔

کم یو جونگ نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ دونوں پڑوسی ممالک کی جانب سے میزائل کی پرواز سے متعلق مختلف اعداد و شمار اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ پرواز کے دوران میزائل کا درست طور پر سراغ لگانے میں ناکام رہے۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا یہ نیا تجربہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب سرحد پر بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے معاملے پرجنوبی کوریا اور شمالی کوریا میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ سرحد کے قریب ہونے والے بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں جنوبی کوریا کے تین فوجی زخمی ہوئے تھے۔

برمودا سے مریض سمیت 6 افراد کو لیکر بوسٹن جانیوالا طیارہ لاپتہ ہوگیا

امارات نے اسرائیل جانیوالی پرواز کی سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہ دینے کا اعلان

دوران پرواز کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا، امریکی اخبار

'کیا پرواز میں کوئی پلمبر ہے؟ 'سوشل میڈیا پوسٹس پر یہ کمنٹس کیوں عام ہوگئے؟

صدر ٹرمپ نے تقریباً 10 لاکھ امریکیوں کو 500 ڈالر کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا

مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی اطلاعات کی تردید، خوف و ہراس پھیلانے والا شخص گرفتار

متحدہ عرب امارات میں اکتوبر کیلئے فیول قیمتوں میں بڑا اضافہ

رائل ائیر فورس فئیر فورڈ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے شبے میں ایک شخص گرفتار

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے تہران کے شہدا اسکوائر میں ریلیوں میں شرکت کی، منتظمین کا دعویٰ

اماراتی پرواز واقعے میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ کی دھمکی

ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے : روسی صدر پیوٹن

تازہ ترین

• 10 منٹ پہلے شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

• 3 گھنٹے پہلے برمودا سے مریض سمیت 6 افراد کو لیکر بوسٹن جانیوالا طیارہ لاپتہ ہوگیا

• 4 گھنٹے پہلے حکومت اپوزیشن مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟ متضاد بیانات سے صورتحال غیر واضح

حکومت اپوزیشن مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟ متضاد بیانات سے صورتحال غیر واضح

• 4 گھنٹے پہلے نایاب مہمان پرندہ وائٹ سی ایگل 155 سال بعد پاکستان کی فضاؤں میں آ پہنچا

نایاب مہمان پرندہ وائٹ سی ایگل 155 سال بعد پاکستان کی فضاؤں میں آ پہنچا

• 5 گھنٹے پہلے راولپنڈی اور اسلام آباد میں طاقت کے مراکز ہیں، ایک ملک میں طاقت کے دو مراکز کیسے ہوسکتے ہیں؟ سعد رفیق

راولپنڈی اور اسلام آباد میں طاقت کے مراکز ہیں، ایک ملک میں طاقت کے دو مراکز کیسے ہوسکتے ہیں؟ سعد رفیق

• 5 گھنٹے پہلے خراب موسم یا ہنگامی صورتحال میں حیدرآباد ائیرپورٹ کو متبادل بنانے کا منصوبہ

خراب موسم یا ہنگامی صورتحال میں حیدرآباد ائیرپورٹ کو متبادل بنانے کا منصوبہ

• 5 گھنٹے پہلے لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے واپس آذربائیجان جانے سے انکار کردیا

لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے واپس آذربائیجان جانے سے انکار کردیا

• 6 گھنٹے پہلے چاہتے ہیں ہمارا لانگ مارچ بھی ہو اور ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نہ لگے، بیرسٹر گوہر

چاہتے ہیں ہمارا لانگ مارچ بھی ہو اور ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نہ لگے، بیرسٹر گوہر

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے