• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 9:48 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

جکارتہ : تقریباً 30 سال کے وقفے کے بعد جادوئی بہنوں نے واپس آکر باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا، ’پریکٹیکل میجک 2‘نے اسپائیڈر مین سے اس کی پہلی پوزیشن چھین لی۔

مذکورہ فلم ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 30 ملین ڈالر کما کر نارتھ امریکن باکس آفس پر سرفہرست آگئی، مرکزی کردار سینڈرا بلک اور نکول کڈمین نبھارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی فینٹسی اور جادوئی دنیا ایک بار پھر شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئی، فلم ’پریکٹیکل میجک 2‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے ’اسپائیڈر مین : برینڈ نیو ڈے‘ کی مسلسل 6 ہفتوں سے جاری حکمرانی کا خاتمہ کردیا۔

وارنر برادرز کی اس سیکوئل فلم میں معروف اداکارائیں سینڈرا بلاک اور نکول کڈمین ایک بار پھر بہنوں سیلی اور گیلین اوونز کے کرداروں میں واپس آئی ہیں۔

تقریباً 3 دہائیوں بعد دونوں اداکاراؤں کی اس مقبول کرداروں میں واپسی نے فلم کے لیے شائقین کی دلچسپی خاصی بڑھا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’پریکٹیکل میجک 2‘ نے امریکا اور کینیڈا میں ابتدائی ہفتے کے دوران تقریباً 3 کروڑ ڈالر کا بزنس کیا، جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ سے مزید تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر حاصل کیے، یوں فلم کی عالمی اوپننگ تقریباً 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

فلم کی کہانی اوونز خاندان کے گرد گھومتی ہے، جس پر ایک بہت پرانی لعنت مسلط ہے، اس لعنت کے باعث خاندان کی خواتین جن مردوں سے محبت کرتی ہیں، وہ کم عمری میں موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

1998میں ریلیز ہونے والی پہلی ’پریکٹیکل میجک‘ کو ابتدائی طور پر ناقدین کی جانب سے زیادہ پذیرائی نہیں ملی تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ یہ فلم ایک کلٹ کلاسک بن گئی اور اس کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔

’پریکٹیکل میجک 2‘ کی کامیاب اوپننگ کے باوجود فلم کے لیے اصل امتحان آئندہ ہفتوں میں ہوگا، کیونکہ اس میں تقریباً 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے پیداواری بجٹ کے علاوہ تشہیری اخراجات بھی شامل ہیں۔ فلم کو ناقدین کی جانب سے کمزور ردعمل ملا ہے، تاہم شائقین کی رائے نسبتاً بہتر بتائی جارہی ہے۔

فلمی پنڈتوں کے مطابق ناقدین کے کمزور جائزوں کے باوجود شائقین کی مثبت رائے فلم کے طویل باکس آفس سفر میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، ان کے مطابق سینڈرا بلاک اور نکول کڈمین جیسے معروف ستاروں کی موجودگی بھی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

’اسپائیڈر مین‘ کا بزنس

دوسری جانب ’اسپائیڈر مین : برینڈ نیو ڈے‘ نے 7ویں ہفتے میں امریکا اور کینیڈا سے مزید تقریباً 84 لاکھ ڈالر کمائے، جس کے بعد فلم کا عالمی بزنس تقریباً 2 ارب 45 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی مرکزی کرداروں میں موجودگی کے باعث فلم اب بھی رواں سال کی سب سے بڑی تھیٹر ریلیزز میں شمار کی جارہی ہے، تاہم ’پریکٹیکل میجک 2‘ کی آمد نے اسے پہلی پوزیشن سے محروم کردیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے