2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت
ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی
شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی
نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام
کینیڈا: کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت کے ظالمانہ جبر میں کردار ادا کرنے پر ایران کے 10 افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں لگادی گئی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیتا آنند کا کہنا تھا کہ کینیڈا ایرانی حکومت کے قابلِ مذمت اقدامات کے خلاف ردعمل دینے کے لیے اپنے اختیار میں موجود ہر ذریعہ استعمال کر رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ان اقدامات میں عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے لے کر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب شامل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پابندیوں کا نشانہ ایران کے اعلیٰ سکیورٹی اور حکومتی عہدیداروں کے علاوہ ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والے وہ ادارے بھی ہیں جو ’ڈیجیٹل جبر‘ میں ملوث ہیں۔
شرائط پوری ہونے تک نہ آبنائے ہرمز کھلے گی نہ مذاکرات ہوں گے، محسن رضائی
انہوں نے کہا کہ جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی بھی شامل ہیں۔
