• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 4:06 شام
  • پاکستان

جب بھی آپ جینز کی پینٹ خریدنے جاتے ہیں تو زیادہ تر جو رنگ سامنے آتا ہے وہ نیلا ہوتا ہے۔

یقیناً مختلف رنگوں میں بھی جینز دستیاب ہیں مگر نیلا رنگ اب بھی سب سے زیادہ مقبول ہے جبکہ ماضی میں تو کسی اور رنگ کی جینز دستیاب ہی نہیں ہوتی تھی۔

تو اس کی وجہ کیا ہے یعنی آخر جینز نیلے رنگ کی ہی کیوں ہوتی ہے؟

ایسا اس لیے نہیں کیونکہ نیلا رنگ لگ بھگ ہر رنگ کی شرٹ کے ساتھ میچ ہو جاتا ہے (حالانکہ کسی حد تک ایسا ہوتا ہے) بلکہ اس کی وجہ اس کپڑے کو رنگنے والے رنگ یا ڈائی میں چھپا ہے۔

ماہرین کے مطابق جینز کے لیے استعمال ہونے والی ڈائی بہت خاص ہوتی ہے اور کپڑوں کی کسی اور قسم کی ڈائی کی طرح کام نہیں کرتی۔

یعنی جینز کے نیلے رنگ کی مقبولیت کی وجہ فیشن نہیں بلکہ اس کی تیاری کے تاریخی حقائق میں چھپا ہے۔

یعنی بہت زیادہ گرد اور ایسا مالیکیول جو نارمل انداز سے کام نہیں کرتا۔

اس پینٹ کے لیے ڈینم نامی کپڑے کو استعمال کیا جاتا ہے اور اس نام کے ساتھ نیلا رنگ ہی ذہن میں آتا ہے۔

تو اس کی وجہ 19 ویں صدی میں چھپی ہوئی ہے جب لیوی اسٹروس اور جیکب ڈیوس نے اپنے ڈینم ٹراؤزرز کو 1873 میں پیٹنٹ کرایا۔

انہوں نے ایک کاٹن کپڑے کو گہرے نیلے رنگ میں ڈائی کیا جو جینز کا سمبل بن گیا۔

تو ایسا نیلا رنگ کیوں؟ کیونکہ یہ دیگر ڈائیز جیسا نہیں تھا۔

ماہرین کے مطابق بیشتر ڈائیز کپڑے کے اندر داخل ہو جاتی ہیں جبکہ یہ نیلا رنگ دھاگے کے اردگرد پھیل جاتا ہے جو کہ اڑ بھی سکتا ہے، یعنی وہ اثر جو وقت کے ساتھ آپ جینز میں دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈائی کی منفرد کوٹنگ خصوصیات نے جینز کو اس کا مخصوص نیلا رنگ دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ نیلے رنگ کے استعمال کی وجہ اس کا عملی استعمال بھی ہے۔

19 ویں صدی میں اس رنگ کی ڈائی اتنی گہری ہوتی تھی کہ یہ داغ دھبوں اور گرد وغیرہ کو چھپا لیتی تھی۔

عام طور پر مزدور جینز کو پہنتے تھے اور وہ کپڑوں کو کم بدلتے تھے، جس کے باعث نیلے رنگ کی جینز گندی نظر نہیں آتی تھی اور مشقت کے کام کے لیے قدرتی انتخاب محسوس ہوتی تھی۔

اس کپڑے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ جینز کو اکثر دھونے سے وہ نرم ہو جاتی ہے اور بتدریج مختلف جگہوں سے پھٹ جاتی ہے۔

اسی نرمی نے جینز کو مزدوروں کا اولین انتخاب بنایا۔

ویسے ڈینم کپڑے کا قدرتی رنگ کسی حد تک خاکستری ہوتا ہے جو ڈائی کے بعد گہرے نیلے رنگ میں بدل جاتا ہے۔

جینز کے دیگر رنگوں کے لیے سلفر، آئرن اور دیگر قدرتی عناصر کو نیلے رنگ میں استعمال کیا جاتا ہے تاکہ دیگر رنگ صارفین کو دستیاب ہوسکیں۔

33 سال میں دنیا کے 233 ممالک اور خطوں میں سفر کرنیوالے شخص نے کتنے روپے خرچ کیے؟

دنیا کی سب سے پتلی گاڑی آپ کو دنگ کر دے گی

آخر وال کلاک کے 12 گھنٹوں کے ڈسپلے کا ڈیزائن کب اور کیسے اپنایا گیا؟

105 سالہ خاتون نے اپنی طویل زندگی کا راز بتا دیا

کیا آپ ریاضی کے اس دلچسپ سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟

وہ خاتون جو افواہوں کو فروخت کرکے 2 گھر خرید چکی ہیں

ویڈیو: چوروں سے خوفزدہ شہری اپنی گاڑی کرین کے ذریعے چھت پر لے گیا

ہنگری میں سب سے زیادہ تیزی سے قبریں کھودنے کا منفرد مقابلہ

ایسا انوکھا اے سی جس کی ہوا آپ کا پیچھا کرتی ہے

15 سیکنڈ میں بتاسکتے ہیں کہ کونسا شخص رسی سے نیچے گر جائے گا؟

ہزاروں سال پرانے کتبے سے ایک گمشدہ مصری شہر کا ممکنہ مقام دریافت

امریکا میں جِنی لو نامی کتے نے دنیا کے بدصورت ترین کتے کا مقابلہ جیت لیا

تازہ ترین

• 11 منٹ پہلے کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر جینز کی بیشتر پینٹس کا رنگ نیلا کیوں ہوتا ہے؟

• 19 منٹ پہلے الجزائر نے اماراتی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کردی

الجزائر نے اماراتی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کردی

• 25 منٹ پہلے فیصل آباد: ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا

فیصل آباد: ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا

• 50 منٹ پہلے سلمان خان ہمیشہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟

سلمان خان ہمیشہ فیروزی بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں؟

• 53 منٹ پہلے ناصر حسین صائم ایوب کو سی پی ایل سے واپس بلا کر ٹیسٹ کھلانے پر شدید برہم

ناصر حسین صائم ایوب کو سی پی ایل سے واپس بلا کر ٹیسٹ کھلانے پر شدید برہم

• 55 منٹ پہلے لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا

• 1 گھنٹے پہلے شہزادی ڈیانا کا مشہورِ زمانہ 'ریوینج ڈریس' دسمبر میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا

شہزادی ڈیانا کا مشہورِ زمانہ 'ریوینج ڈریس' دسمبر میں نیلامی کیلئے پیش کیا جائیگا

• 1 گھنٹے پہلے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے