اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان
سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل
چور کا خوف، شہری اپنی گاڑی چھت پر لے گیا، ویڈیو وائرل
دوران پرواز مسافر کو ہنگامہ کرنا مہنگا پڑ گیا
لاہور (11 ستمبر 2026): پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق قومی کپتان محمد رضوان اور اوپنر امام الحق کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے زیر تفتیش قومی کرکٹرز محمد رضوان اور امام الحق کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں کرکٹرز پی سی بی کے اس فیصلے کے بعد پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون نہیں کھیل سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق دونوں کرکٹرز نے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے۔
محمد رضوان پریذیڈنٹ ٹرافی میں سوئی گیس ٹیم کے نائب کپتان مقرر تھے جب کہ امام الحق کو او جی ڈی سی کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
امام الحق اور رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، بینک اکاؤنٹس بھی چیک
