• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 4:08 شام
  • پاکستان

کسی سیاسی جماعت، پبلک آفس ہولڈر کے پاس اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں، عدالت نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے متعلق درخواست نمٹادی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹادی۔

چیف جسٹس سرفرازڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد احتجاج سے متعلق درخواست فیصلہ سنایا۔

عدالت نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت یا پبلک آفس ہولڈر کے پاس اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ یقینی بنائیں سرکاری مشینری سیاسی جماعت کے احتجاج میں استعمال نہ ہو، کسی بھی سرکاری ملازم کو احتجاج میں شرکت کیلیے مجبور نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو سڑکوں، شاہراہوں یا دیگر عوامی مقامات پر قبضے کا قانونی حق نہیں، کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا حق بھی نہیں ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں مارچ، جلوس یا ریلی کے لیے سرکاری وسائل استعمال نہ ہونے دیں، وزرائے اعلیٰ یقینی بنائیں کہ سرکاری فنڈز یا سرکاری افسران احتجاج میں استعمال نہ ہوں، مارچ، جلوس یا ریلی کے لیے سرکاری گاڑیاں، مشینری یا دیگرسامان استعمال نہ کیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ شہریوں کے آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں، چیف سیکرٹریز اور آئی جیز عدالتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں، عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔

میر رضا کی ناک کی ہڈی ٹوٹی اور سر پر چوٹ تھی، یہ زخم موت سے پہلے کے تھے: پولیس سرجن

ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع

قیدیوں کی بانی پی ٹی آئی طرز پر طبی سہولیات کی درخواست، اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

پشین میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں،کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

جی بی 16 دیامر 2: پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد نتیجہ تبدیل، پی پی امیدوار کامیاب قرار

کراچی: نادرا سہولت سینٹرز پر ویکسی نیشن فیس کی ہزاروں روپے زائد وصولی

کراچی: 12 سے 1 بجے کے بعد مضافاتی علاقے میں گرج چمک کے بادل بننے کا امکان

کراچی: میر رضا کے حق میں احتجاج کے دوران 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے، کئی افراد زخمی

سائبر وار فیئر چیلنجز، پاکستان میں سیکورٹی اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

نئے صوبوں کیلئے عوام سے پوچھا جائے، اگر وہ صوبے چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے: طارق فضل

وزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال

تازہ ترین

• 7 منٹ پہلے کسی سیاسی جماعت کے پاس سڑکیں بند کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج سے متعلق درخواست نمٹادی

• 11 منٹ پہلے ٹی وی پر یوٹیوب استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ نیا فیچر ضرور پسند آئے گا

ٹی وی پر یوٹیوب استعمال کرتے ہیں؟ تو یہ نیا فیچر ضرور پسند آئے گا

• 36 منٹ پہلے زندگی کے اس حصے میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی: ماہرہ خان

زندگی کے اس حصے میں دوبارہ ماں بننے کی توقع نہیں تھی: ماہرہ خان

• 48 منٹ پہلے میر رضا کی ناک کی ہڈی ٹوٹی اور سر پر چوٹ تھی، یہ زخم موت سے پہلے کے تھے: پولیس سرجن

• 1 گھنٹے پہلے سعودیہ کی درخواست پرآبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان عمان میٹنگ منسوخ ہوئی: اسماعیل بقائی

سعودیہ کی درخواست پرآبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان عمان میٹنگ منسوخ ہوئی: اسماعیل بقائی

• 1 گھنٹے پہلے عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی: ڈیلی میل کا دعویٰ

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی: ڈیلی میل کا دعویٰ

• 2 گھنٹے پہلے پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا، انگلینڈ سے کلین سویپ کے بعد جرمانہ بھی عائد

پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا، انگلینڈ سے کلین سویپ کے بعد جرمانہ بھی عائد

• 2 گھنٹے پہلے ویکسینیشن کے بغیر عمرے پر جانے کی تاریخ میں توسیع

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے