• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 5:55 شام
  • پاکستان

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے ریاست بہار کے ضلع جموی میں پیش آنے والے واقعے پر جاری بحث کے دوران صنفی عدم مساوات اور پدر شاہانہ سوچ پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریتی سینن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ ’مرد بمقابلہ خواتین‘ نہیں، بلکہ خواتین کا مقابلہ پدر شاہانہ اور خواتین مخالف سوچ رکھنے والے مردوں اور ان خواتین سے ہے جو پدر شاہی کو روایات کا حصہ سمجھتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے کسی مخصوص واقعے کا براہِ راست نام نہیں لیا، تاہم ان کی سوشل میڈیا سرگرمی جموی میں دسویں جماعت کی طالبہ اور اس کے ہم جماعت لڑکے کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے واقعے پر جاری عوامی غم و غصے کے دوران سامنے آئی۔

یاد رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ 19 ستمبر کی شام بہار کے جموی میں دسویں جماعت کے دو طلبہ کو اس وقت افراد کے ایک گروپ نے روکا جب وہ اسکوٹر پر واپس جارہے تھے۔

پولیس کے مطابق نوجوانوں کو مبینہ طور پر روک کر تشدد اور جسمانی و جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد عوامی غم و غصے کے نتیجے میں پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم نندن یادو کو بعد ازاں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کومل رانی کے بعد گووندا نے بھی خاموشی توڑ دی، ویڈیو وائرل

حکام کی جانب سے واقعے کی ویڈیو آن لائن پھیلانے کی بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور واضح کیا ہے کہ نابالغ متاثرین کی شناخت ظاہر کرنے والی فوٹیج شیئر کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے