• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 5:28 شام
  • پاکستان

پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا

سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ کے قریب ندی سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔

اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان ہے اور اُسکے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی۔

سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے تاکہ وجہ موت کا تعین ہوسکے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے