• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:18 صبح
  • پاکستان

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانے والی خاتون نے 2 بار موت کو چکما دے دیا

بھارت کے معروف اداکار ڈینو موریا کو پولیس نے فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

‘مڈ ڈے’ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا کو ممبئی پولیس کے ‘اکنامک آفنسز ونگ’ نے میٹھی ندی سے گاد نکالنے کے مبینہ گھوٹالے کے سلسلے میں گرفتار کر لیا ہے۔

50 سالہ اداکار کو 2 اکتوبر 2026 کو باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر تقریباً آٹھ گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد حراست میں لیا گیا۔

یہ معاملہ ممبئی کی میٹھی ندی سے گاد نکالنے اور اس کی بحالی کے کام میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق ہے جس کے نتیجے میں بی ایم سی کو مبینہ طور پر 65.54 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ای او ڈبلیو ٹھیکیداروں، درمیانی افراد اور شہری انتظامیہ کے عہدیداروں سے متعلق مشکوک بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں ٹھیکے دینے اور ادائیگیاں کرنے کے طریقہ کار بھی شامل ہیں۔

فلم ‘راز’ کے اداکار کا نام کچھ عرصے سے اس معاملے کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے گزشتہ سال جون میں ‘انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ’ نے ان کی رہائش گاہ پر تقریباً 14 گھنٹے تک تلاشی لی تھی اور ساتھ ہی ممبئی اور کوچی میں 14 دیگر مقامات پر بھی بیک وقت چھاپے مارے تھے ان مقامات میں ان کے بھائی کے گھر اور ٹھیکیداروں و درمیانی افراد سے وابستہ مقامات شامل تھے۔

تفتیش کاروں کو اس سے قبل معلوم ہوا تھا کہ ‘یو بی او رائیڈز’ نامی کمپنی کو 18 لاکھ روپے منتقل کیے گئے تھے جس کمپنی میں موریا کے بھائی سانتینو بطور ڈائریکٹر کام کرتے ہیں اور یہ رقم مبینہ طور پر اس کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک کیتن کدم کی جانب سے بھیجی گئی تھی۔

انڈیا ایل ایل پی’ سے وابستہ کدم کو اس گھوٹالے میں مبینہ کردار ادا کرنے پر 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق ‘ووڈر انڈیا ایل ایل پی’ اور ‘یو بی او رائیڈز’ دونوں ہی ممبئی کے ورلی علاقے میں ‘فیمس اسٹوڈیو’ کے قریب ایک ہی پتے سے اپنا کام چلا رہے تھے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے