• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 5:56 شام
  • پاکستان

نہر میں اس وقت تقریباً 3800 کیوسک پانی بہہ رہا تھا، جس کے باعث تقریباً 100 سے 150 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں نہر میں شگاف پڑنے کے بعد افواجِ پاکستان کی بروقت امدادی و ریلیف کارروائیاں جاری ہیں۔

پہاڑ پور میں نہر میں شگاف پڑنے کے باعث علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، جس پر پاک فوج کی جانب سے فوری امدادی و ریلیف کارروائیاں جاری ہیں، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور میں چشمہ رائٹ بینک کینال میں شگاف پڑ گیا تھا۔

نہر میں اس وقت تقریباً 3800 کیوسک پانی بہہ رہا تھا، جس کے باعث تقریباً 100 سے 150 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، شگاف پڑنے سے قریبی دیہات اور آبادیوں میں پانی داخل ہونے کے باعث شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

*افواجِ پاکستان کے چاق و چوبند دستے فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور اس وقت ہنگامی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پہاڑ پور کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے دو کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں، جبکہ مویشیوں اور دیگر جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

پاک فوج کے دستے متاثرہ آبادی کے انخلا، ریلیف اور دیگر ہنگامی اقدامات میں مصروفِ عمل ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے