• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 6:36 شام
  • پاکستان

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا

وزیراعظم کی ریلیف سکیم کے تحت پٹرول کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے حکومتی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق پٹرول پمپس پر رعایتی قیمت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈیش بورڈ کے ذریعے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ حکومتی ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیے رجسٹریشن کا آسان نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

عرفان نواز میمن نے کہا کہ حکومتی ریلیف عوام تک پہنچانے کے لیے ہر فیول اسٹیشن کو پابند بنایا گیا ہے۔ ریلیف سکیم کی آگاہی کے حوالے سے تمام پٹرول پمپس پر اشتہارات بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گھر بیٹھے آسان رجسٹریشن کے بعد شہری حکومتی ریلیف سکیم سے باآسانی مستفید ہو سکتے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے