• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 2:58 شام
  • پاکستان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صفورا چورنگی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ پر تشدد کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر سے اب ڈالا کلچر ختم ہونا چاہیے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا عوام کا مقدمہ لڑنے کے لیے لوگوں کو تکلیف میں ڈالنا درست عمل نہیں ہے، جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرے، عوام کو تکلیف میں نہ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں معاشی مسائل ہیں اور اس کا اثر پاکستان پر بھی آرہا ہے، ایسی شاہراہ جس پر لاکھوں لوگوں کا گزر ہوتا ہے اس کو بند کرنا ٹھیک نہیں ہے، لوگ جتنا زیادہ ٹریفک میں پھنسیں گے اتنا پیٹرول خرچ ہوگا، میں جماعت اسلامی کو کوئی اور جگہ دیتا ہو آپ احتجاج کریں، لوگوں کا حق ہے کہ ان کے مسائل حل ہوں لیکن لوگوں کو تکلیف میں ڈال کر سیاست کرنے کا حامی نہیں ہوں۔

• جامعہ کراچی کے پروفیسر اور ان کے بھتیجے پرتشدد کے مرکزی ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی

• مظلوم کیلئے آواز اٹھانے پر جامعہ کراچی کے پروفیسر پر مسلح افراد کا تشدد، پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا

میئر کراچی نے کہا کہ شہر کی انتظامیہ سڑکوں پر کام کرتی نظر آتی ہے، کام کرنے کے طریقے پر اختلاف ہوسکتا ہے، یونیورسٹی روڈ پر کام کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا پانی کی تقسیم پر سیاسی کھینچا تانی کو ختم کرنا ہوگا، سٹی کونسل اجلاس میں ہماری رہنمائی کی جائے کہ پانی کی تقسیم کا طریقہ کیا ہو۔

جامعہ کراچی کے استاد عارف صاقی پر تشدد کے واقعے سے متعلق سوال پر میئر کراچی کا کہنا تھا بڑوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے، استادوں کا احترام تو بہت ضروری ہے، افسوسناک واقعہ تھا اس کا مقدمہ درج ہوچکا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا شہر سے اب یہ ڈالا کلچر ختم ہو جانا چاہیے، ہم سب کو کوشش کرنے کی ضرورت ہے کہ قانون کا ساتھ دیں، میں آیا ہوں، وزیراعلیٰ آئے، کوئی ڈالا نہیں تھا، ہر شخص اپنا گارڈ لے کر گھوم رہا ہے اس کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔

پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے: وزیراعظم

آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

پاکستانی خاتون نے امریکی حکومت کو 64 ملین ڈالر کا چونا لگادیا

کراچی: سوک سینٹر کے قریب پلاٹ میں کھڑے پانی میں 12سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری کشیدگی اور اختلافات ختم کرانے کیلئے پس پردہ رابطے کامیاب

تیاری ناکافی ہے،27 ستمبر کو لانگ مارچ ملتوی کیا جائے، پی ٹی آئی ارکان کی پارٹی قیادت سے درخواست

پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف

کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر پر تشدد میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

اکتوبر میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرائی جائے گی ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا اعلان

چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کا معاملہ: وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب بھجوا دیا

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات: حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

پاکستان میں طبی تعلیم کیلئےکسی مخصوص قومیت یا افغان طلبا پرکوئی پابندی نہیں، پی ایم ڈی سی

تازہ ترین

• 4 منٹ پہلے حنا جاوید قتل کیس: تفتیش کا رخ گھریلو ملازم کی طرف موڑا جارہا ہے، اہلخانہ کا تحفظات پر مبنی خط

حنا جاوید قتل کیس: تفتیش کا رخ گھریلو ملازم کی طرف موڑا جارہا ہے، اہلخانہ کا تحفظات پر مبنی خط

• 10 منٹ پہلے ڈالا کلچر ختم ہونا چاہیے، ہر بندہ اپنے گارڈ لیکر گھوم رہا ہے: میئر کراچی

• 32 منٹ پہلے پاکستانی نژاد ذیشان حامد کینیڈا کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر

پاکستانی نژاد ذیشان حامد کینیڈا کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت مقرر

• 1 گھنٹے پہلے پاکستان کو ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنانا قائداعظم کی سیاسی میراث کا اولین مقصد ہے: وزیراعظم

• 2 گھنٹے پہلے ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست پر انکار کردیا، امریکی نیوز سائٹ کا دعویٰ

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست پر انکار کردیا، امریکی نیوز سائٹ کا دعویٰ

• 2 گھنٹے پہلے 7 ارب ڈالر توسیعی فنڈز کا معاملہ: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات اسی ماہ ہونے کا امکان

7 ارب ڈالر توسیعی فنڈز کا معاملہ: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات اسی ماہ ہونے کا امکان

• 2 گھنٹے پہلے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

• 2 گھنٹے پہلے غزہ پر دستاویزی فلم 'نازا' کو وینس فلم فیسٹیول میں 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا

غزہ پر دستاویزی فلم 'نازا' کو وینس فلم فیسٹیول میں 25 منٹ تک کھڑے ہو کر سراہا گیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے