• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 12:41 شام
  • پاکستان

پاک افواج نے جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر سے ملیا میٹ کردیا

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں متعدد طالبان ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چمن سیکٹر میں پاک افغان سرحدی علاقے پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، اس کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے چمن سیکٹر پر جارحیت کی کوشش کی گئی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی۔ پاک فوج نے اشتعال انگیز فائرنگ کا مؤثر اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جارحیت کرنے والی افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو کواڈ کاپٹر اور مارٹر فائر سے ملیا میٹ کردیا۔

افغانستان پاکستان سے لڑنے کی غلطی نہ کرے، شکست اس کا مقدر ہوگی، ضیاء لانگو

پاک-افغان سرحد پر جارحیت کی کوشش ناکام، متعدد افغان طالبان ہلاک

پاک فوج کی افغانستان میں 10 مقامات پر جوابی کارروائی، دہشتگردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ

پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان جیسے مکار دشمن کی دراندازی کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی فورسز افغان سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی ہر دراندازی کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے